ایران میں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے پاکستان کا پہلاسی130طیارہ امدادی سامان لیکر احواض پہنچ گیا

ایران میں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے پاکستان کا پہلاسی130طیارہ امدادی سامان لیکر احواض پہنچ گیا۔مزید امدادی سامان لےکر دوسرا سی130طیارہ کل ایران روانہ ہوگا۔

وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران میں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے پاکستان کا پہلاسی130طیارہ امدادی سامان لیکر احواض پہنچ گیا،امدادی سامان کاحجم 32 ٹن ہے،خیمے،کمبل اور ابتدائی طبی امداد کا سامان شامل ہے،ایران میں پاکستان کی سفیررفعت مسعودنے امدادی سامان ایرانی حکام کے سپردکیا۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران میں حال ہی میں سیلاب نے بدترین تباہی پھیلائی جس سے شدید مالی وجانی نقصان ہوا،پاکستان نے سیلاب سے متاثر اپنے ایرانی بہن بھائیوں کی امداد کا فیصلہ کیا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایران ہمارا برادر اسلامی ملک ہے ،مشکل کی گھڑی میں پاکستانی قوم اور حکومت اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہے،وزارت خارجہ نے کہا کہ مزید امدادی سامان لےکر دوسرا سی130طیارہ کل ایران روانہ ہوگا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.