اسحاق ڈار نے بہت زیادہ اصلی ’شہد‘ استعمال کیا ہے پھر بھی وہ ٹھیک نہیں ہو رہے، اس کی کیا وجہ ہے؟ حامد میر کے سوال پر شازیہ مری نے ایسا جواب دیدیا کہ ہر کسی کی ہنسی چھوٹ گئی
شہد اللہ تعالیٰ کی بہترین نعمتوں میں سے ایک ہے مگر سوشل میڈیا پر اس کا چرچہ اس وقت ہوا جب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءعلی امین گنڈا پور کی گاڑی سے ’کالے لیبل‘ والی ایک بوتل برآمد ہوئی اور انہوں نے کہا کہ اس میں شہد ہے۔
چند روز قبل چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سب جیل قرار دئیے گئے ضیاءالدین ہسپتال میں چھاپہ مارا اور شرجیل میمن کے کمرے میں گئے تو وہاں سے دو شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں جس کے بعد دعویٰ کیا گیا کہ ان میں سے ایک بوتل میں شہد اور دوسری بوتل میں زیتون کا تیل ہے اور یوں ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر شہد اور زیتون کے تیل کے حوالے سے نئی بحث کا آغاز ہو گیا۔
معروف صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے اپنے پروگرام میں اسحاق ڈار سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مہمانوں سے ایک سوال پوچھا کہ اسحاق ڈار نے بہت زیادہ ’اصلی شہد‘ استعمال کیا ہے لیکن وہ پھر بھی ٹھیک نہیں ہو رہے تو اس کی کیا وجہ ہے جس پر شازیہ مری نے ایسا دلچسپ جواب دیدیا کہ ہر کوئی ہنسی سے بے حال ہو گیا۔
پروگرام میں شریک شازیہ مری نے کہا کہ وہ ’اصلی شہد‘ جس مکھی کا ہے وہ مکھی ٹھیک نہیں تھی جبکہ پی ٹی آئی رہنماءعندلیب عباس نے کہا کہ مکھی نے ڈنگ مار دیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماءرانا تنویر نے دفاعی پوزیشن اختیار کی اور کہا کہ ان کی رپورٹس سب کے سامنے ہیں، اب کسی کی بیماری کے حوالے سے تو ایسی باتیں نہ کریں۔