میری دنیا میں کوئی گمنام جائیداد نہیں ، اگر ہے تو—– :اسحاق ڈار نے حکومت کو بڑا چیلنج دے دیا

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہاہے کہ میری دنیا میںکوئی گمنامی جائیداد نہیں ہے ، اگر کوئی ہے تو ذمہ داری سے کہتا ہوں کہ اس کی معلومات عوام کودیدی جائیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈارنے کہا کہ 2016میں پیرس میں او ای سی ڈی کے معاہد ے پر دستخط میں نے کئے اور معاہد ے کے تحت معلومات کا تبادلہ 2018میں ہونا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے پر عمل در آمد میں تاخیر پاکستان کی طرف سے نہیں ہوئی بلکہ سوئٹزر لینڈ کی طرف کی گئی ہے ۔ ہم نے ملک کے لئے یہ کام کرنے کیلئے قانون بنایا،ہم سے پہلے یہ کام پچھلے ستر سال میں کسی حکومت نے نہیں کیا تھا ،یہ

کام مسلم لیگ ن کی حکومت نے کیا ، انہوں نے کہا کہ بجائے کسی کو اس کے اچھے کام کا کریڈٹ دینے کے کہا جاتاہے کہ 26ممالک سے معلومات آرہی ہیں ، یہ کام میں نے کیا تھا اورمعلومات تو اب آنی ہی آنی تھیں چاہئے تحریک انصاف کی حکومت ہو یا کوئی اور بیٹھا ہوا ہو۔

نئے فلیٹس کی دریافت کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ میری دنیا میں چھپی ہوئی کوئی جائیداد نہیں ہے جو کچھ ہے وہ الیکشن کمیشن کے علم میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر میری کوئی جائیداد ہے تو میں ذمہ داری کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ اس کی معلومات عوام کودے دیں ، میں یہ بات ذمہ داری سے کہتاہوں کہ میری دنیا میں کسی جگہ کوئی جائیداد نہیں ہے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.