پاکستان کا سب سے بڑا فراڈیا اور ڈرامہ باز کون ہے ؟ یہ ویڈیو دیکھ کر آپ دنگ رہ جائیں گے
سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ملک سے ایسے غائب ہوئے ہیں کہ عدالتیں بھی ان کی راہ تکتی ہیں مگر لندن سے ان کی کوئی خیر خبر آنے میں نہیں آ رہی تھی لیکن اب ان کی ایک تازہ ترین ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے
جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔یہ ویڈیو معروف سینئر صحافی ارشاد بھٹی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہے جو لندن میں مقیم ایک پاکستانی نے بنائی اور اس دوران دونوں کے درمیان جو مکالمہ ہوا وہ اتنا دلچسپ بلکہ مزاح سے بھرپور ہے کہ دیکھ کر کسی فلم کا ’منظر‘ معلوم ہوتا ہے اور ہنسی تو رکنے میں نہیں آتی۔پاکستانی لڑکا ہاتھ میں موبائل پکڑے ویڈیو بناتا اسحاق ڈار کے پیچھے چل پڑتا ہے جو کچھ دیر چلنے کے بعد مڑتے ہیں اور مسکراتے ہوئے سوال پوچھتے ہیں ” کیا میں آپ کی کوئی مدد کر سکتا ہوں؟“ لڑکا انتہائی مزاحیہ انداز میں جواب دیتا ہے ”بالکل۔۔۔ کیوں نہیں“لڑکا اپنی بات جاری رکھتے ہوئے اسحاق ڈار کا نام پوچھتا ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر اپنا رخ موڑ کر منزل کی جانب گامزن ہو جاتے ہیں جس پر مذکورہ لڑکا گویا ہوتا ہے کہ ”ایسے کام ہی مت کیا کریں کہ آپ کو نام بتاتے ہوئے بھی شرم آئے۔
Comments are closed.