نہ اولاد نہ رشتہ دار ۔۔۔۔۔۔اگر میرا انتقال ہو جائے تو میری پیسوں کے مالک یہ ہونگے ، اسحاق ڈار کے حوالے سے ناقابل یقین انکشاف ہو گیا
نجی ٹی وی (جیو) کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے احتساب عدالت کے فیصلے پر ناقابل یقین رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میرا نہ پاناماپیپرز نہ ہی بیس اپریل کے فیصلے میں نام تھا لیکن رپورٹ میں جھوٹ پر مبنی
میرے تین صفحے لکھ دیئے جاتے تھے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جب مجھے صحت اجازت دے گی اور فرعون اپنی فرعونیت سے نکلیں گے میں ضرور اپنے ملک میں آئوں گا، ان سب نے مل کر ملک کیلئے اتنا کام نہیں کیا جتنا میں نے اکیلے کیا ہے، میرے اثاثے اللہ کی امانت ہیں، میں نے پہلے ہی نیت کرلی تھی کہ میرے مرنے کے بعد میرے پیسوں سے یتیم خانہ چلے، یہ جو کرنا چاہتے ہیں کرلیں لیکن پاکستان میں یہ پہلا واقعہ ہوگا، مشرف مجھ سے ڈیڑھ سال پہلے سے بیرون ملک
ہے کیوں اس کی جائیداد کو نیلام نہیں کیا گیا، مشرف کے پیچھے بڑی طاقتیں ہیں جنہوں نے اسے باہر بھجوایا تھا، میڈیا کو بتانا چاہئے اس ملک میں کیا ہورہا ہے، میں نے ملک کے مفاد میں اپنا منہ بند کیا ہوا ہے، جس دن میں نے حقائق بتائے میری کن سے لڑائی ہے اور مجھے کیوں پھنسایا گیا ہے تو دنیا دیکھے گی، میں بہت صبر سے کام لے رہا ہوں، میں چاہتا ہوں کہ اپنے ملک کے معاملات پر بیرون ملک بیٹھ کر بات نہ کروں کیونکہ ملک میں آکر تو کسی نے مجھے
بولنے بھی نہیں دینا ہے، انہوں نے ساری حدیں کراس کردی ہیں، آج انہوں نے جو کیا ہے اللہ تعالیٰ ان سے بدلہ لیں گے، آپ دیکھیں گے کہ یہ لوگ اس کی قیمت دنیا میں ہی ادا کریں گے، مشرف بھی قیمت ادا کررہا ہے، میری جائیداد نیلام ہوتی ہے یا نہیں میں میڈیکل ایڈوائس پر چلوں گا، جو کرنا ہے کرلیں میری جائیداد اللہ کی امانت ہے، میرے وکلاء اس معاملہ میں جو بھی قانونی اقدام ہوگا اٹھائیں گے۔