اسحاق ڈار کی دو قیمتی گاڑیاں غائب ہونے کا معاملہ ،نیب نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے مدد مانگ لی
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی 2 قیمتی گاڑیاں غائب ہونے کے معاملے پر نیب نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے مدد مانگ لی ۔
نیب کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کی جائیداد ضبطگی کی کارروائی کی جا رہی ہے ،اسحاق ڈار کی گلبرگ 3 کی رہائشگاہ سے 2 گاڑیاںغائب ہیں ،محکمہ ایکسائز گاڑیوں کی تلاش میں معاونت کرے۔