اب آیا اونٹ پہاڑ کے نیچے: اسحاق ڈار کی واپسی، برطانیہ کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا

وزیراعظم کے مشیربرائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ پاناما میں شامل دیگر پاکستانیوں کےخلاف کارروائی کے لئے برطانیہ سے معاہدہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق مشیربرائے احتساب نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ جلد برطانیہ سے اس ضمن میں معلومات کا تبادلہ کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ

ایک منظم گروپ جعلی اکاؤنٹس کو استعمال کررہا ہے، کالا دھن لانچز، منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کیا جاتا ہے، اس پر سدباب ضروری ہے۔شہزاد اکبر نے کہا کہ اسحاق ڈار کی واپسی کے لئے باضابطہ درخواست برطانیہ کے پاس ہے، دورہ برطانیہ میں اس پر بات ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ جہاں بھی رقم کی غیرقانونی منتقلی کا سراغ ملا، وہاں جائیں گے، فالودہ اور رکشے والے کے اکاؤنٹس سے ٹرانزیکشن ہوئی، منظم گروپ جعلی اکاؤنٹس استعمال کررہاہے۔مشیر برائے احتساب نے کہا کہ جولوٹی دولت واپس کرنا چاہے، اس سے تو بارگین کو تیار ہیں۔ دیگر پاکستانیوں کے خلاف کارروائی کے لئے برطانیہ سے معاہدہ ہوگیا ہے۔انھوں نے ماضی کی

حکومت کی وجہ سے معاشی دباؤ بڑھا اور قرضہ کا بوجھ بڑھتا گیا۔ واضح رہے کہ اس سےقبل وزیراعظم کےمعاون خصوصی شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ تین سوافراد کی فہرست تیار کرلی،یواےای اوربرطانیہ سےدس ہزارپراپرٹیزکی تفصیلات مل گئی ہیں جبکہ فواد چوہدری نے کہا گزشتہ حکومت میں میرٹ کےبغیربھرتیوں کیخلاف انکوائری کریں گے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیراعظم کے معاون شہزاد اکبر نے نیوز کانفرنس کی، اس موقع پر شہزاداکبر نے کہا بیرون ملک اثاثے رکھنے والوں کی تفصیلات موصول ہوگئیں،

10ہزار سے زائد افراد کی جائیدادوں سے متعلق اطلاعات ملیں، بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات کاپتہ چلنا بہت بڑی کامیابی ہے۔شہزاداکبر کا کہنا تھا کہ بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات تھیں لیکن کارروائی نہیں کی گئی، قوم کی لوٹی گئی دولت کی بیرون ملک سے معلومات حاصل کررہے ہیں، فالودے والے کے اکاؤنٹ سے ڈھائی

ارب روپے نکل رہے ہیں، پشاور میں ٹھیلے والے کے اکاؤنٹ میں 25کروڑ پائے گئے، اس قسم کے واقعات سامنے آرہے ہیں، جس کی نگرانی کررہے ہیں‌۔وزیراعظم کے معاون نے کہا بیرون ملک اثاثےرکھنےوالے300افرادکی فہرست تیارکرلی، منی لانڈرنگ سےمتعلق سپریم کورٹ میں بھی معاملہ زیرسماعت ہے، منی لانڈرنگ کےخاتمےکیلئےسخت اقدامات کررہے ہیں، ہل میٹل جیسے معاملات بھی ماضی میں گزرے ہیں عوام جانتےہیں، منی لانڈرنگ کیلئے لوگوں کے جعلی اکاؤنٹس بھی بنائے گئے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.