” شدید بیمار“اسحاق ڈار کتنی سپیڈ میں بھاگ سکتے ہیں ؟ ایسی ویڈیو سامنے آگئی کہ دیکھ کر پاکستانی انہیں اولمپکس میں بھیجنے کا مطالبہ کرنے لگیں گے
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ان دنوں لندن مین اپنی بیماری کا علاج کرانے میں مصروف ہیں تاہم جب صحافیوں کو دیکھ لیتے ہیں تو ایسی دوڑ لگاتے ہیں کہ اگر انہیں اولمپکس میں بھیج دیا جائے تو پاکستان کیلئے کوئی میڈل ضرور لاسکتے ہیں۔
اسحاق ڈار کے وکیل کی جانب سے عدالت میں گزشتہ دنوں ایک میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ اسحاق ڈار کے بائیں بازو میں مسئلہ ہے اور
ان کی فزیو تھراپی کا سلسلہ جاری ہے۔ فزیو تھراپی 8 ہفتے تک جاری رہے گی جس کے بعد سٹی سکین ہوگا اور پھر ڈاکٹر فیصلہ کریں گے کہ ان کی سرجری کرنی ہے یا نہیں۔جس وقت اسحاق ڈار کی یہ میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی تھی انہی دنوں ان کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں انہیں نواز شریف کی پریس کانفرنس کے دوران پتلی گلی سے نکلتے دیکھا گیا تھا ۔
اب ایک بار پھر اسحاق ڈار کی لندن سے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں انہیں ایک صحافی سے جان چھڑا کر بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ صحافی کی جانب سے پوچھا گیا ہر سوال ایکسیلیٹر پر وزن کی طرح ثابت ہوا اور اسحاق ڈار کی سپیڈ بڑھتی گئی۔ لندن کی اندھیری شام میں کیا کچھ ہوا ، ذیل میں دی گئی ویڈیو دیکھیں۔