بریکنگ نیوز: حکومت پاکستان نے اسحاق ڈار کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا دے دیا
وزارتِ داخلہ نے سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے ان کا پاسپورٹ بھی بلاک کر دیا ہے۔قومی احتساب بیورو ذرائع کے مطابق نیب کی درخواست پر اسحاق ڈار کا کا نام بلیک لسٹ میں ڈالا گیا جبکہ ان کا پاسپورٹ بھی بلاک کیا گیا۔
خیال رہے کہ اسحاق ڈار اثاثہ جات ریفرنس کے اشتہاری اور مفرور ملزم ہیں جنہیں انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے پاکستان لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابقفیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پانامہ کیس میں نوٹسز کا جواب نہ دینے نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کی رہائشگاہ جاتی امراءکے باہر نوٹسز چسپاں کر دیئے ۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے حسن نواز اور حسین نواز کو بار ہا نوٹسز جاری کئے گئے تھے جن میں ان سے 2008ءسے 2017ءتک کی ٹیکس ریٹرن اور
ویلتھ سٹیٹمنٹ مانگی گئی تھی مگر ان کی جانب سے کوئی جواب نہ دیا گیا جس پر ایف بی آر کی جانب سے کارروائی کی گئی اور جاتی امراءکے باہر نوٹسز چسپاں کیے گئے ۔ ان نوٹسز میں حسن نواز اور حسین نواز کو ایک ماہ کی مہلت دے گئی ہے ۔ اگر دونوں ایک ماہ میں جواب جمع نہیں کرواتے تو انکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔جواب نہ ملنے پر ایف بی آر کی جانب سے کارروائی کی گئی اور جاتی امراءکے باہر نوٹسز چسپاں کیے گئے ۔ ان نوٹسز میں حسن نواز اور حسین نواز کو ایک ماہ کی مہلت دے گئی ہے ۔ اگر دونوں ایک ماہ میں جواب جمع نہیں کرواتے تو انکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی (ش۔ز۔م)
Comments are closed.