اسحاق ڈار سے مبینہ شادی:ماروی میمن نے (ن) لیگ پر بڑی بجلی گرا دی، بڑا اعلان کر دیا
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سابق چیئرمین ماروی میمن نے ن لیگ اور اسحاق ڈار کے خلاف محاذ کھول لیا۔ تفصیلات کے مطابق نون لیگی دور کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے مبینہ شادی کے حوالے سے ٹوئٹر پر ہونے والی ٹرولنگ پر لیگی رہنما ماروی میمن اپنی ہی پارٹی پر
برس پڑیں۔ گزشتہ روز انھوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ بس بہت ہوگیا اب مجھے منہ کھولنے پر مجبور نہ کیا جائے، مزید تنگ کیا گیا تو کچھ لوگوں کے لئے بہت بڑا مسئلہ کھڑا ہوجائے گا۔ آج انھوں نے ایک اور ٹویٹ کیا ہے، جس میں انھوں نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف اسحاق ڈار کی تنقید پرمیں نے دو سال تک ٹرولنگ کا سامنا کیا، آج سےمیں تمام ٹرولنگ کا رخ ان کی جانب کردوں گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈارکا ٹوئٹر اکاؤنٹ ان کے بیٹےعلی ڈار چلاتے ہیں۔ اچھا ہے، اب وہ اس ٹرولنگ سے محظوظ ہوں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز انھوں نے اپنی پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا کہنا ہے کہ لیگی قیادت کی ساکھ اپنی
حماقتوں کی وجہ سے پہلے ہی ڈوب چکی ہے، منہ کھولا تو اخلاقی ساکھ بھی مکمل ڈوب جائے گی۔ میں برے وقت میں لیگی قیادت کے زخموں پر مزید نمک پاشی نہیں کرناچاہتی۔تفصیلات کے مطابق ینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سابق چیئر پرسن ماروی میمن ایک بار پھر اسحاق ڈار سے مبینہ شادی کے معاملے پر بول پڑیں۔انہوں نے نو ن لیگ کے رہنماؤں اور کارکنوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس معاملے میں مزید ٹرول کیا گیا تو وہ چپ نہیں رہیں گی اور حقائق سامنے لے آئیں گی۔ماروی میمن نے ٹوئٹر پر اسحاق ڈار کی جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد کی جانے والی پریس کانفرنس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ کا نام لیے بغیر
کہا کہ انہیں گزشتہ دو برس سے صرف اس وجہ سے ٹرول کیا جا رہا ہے کہ ایک شخص نے جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد اپنے سیکریٹری کے کہنے پر عمران خان کو شادی چھپانے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ماروی میمن کا اشارہ نون لیگ کے ورکر کے اس ٹوئیٹ کی طرف تھا جس میں اس نے اسحاق ڈار اور ماروی میمن کی شادی اور حق مہر کے بارے میں پوچھا تھا۔