بریکنگ نیوز:اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑا حادثہ، انتہائی تشویشناک اطلاعات موصول
حال ہی میں بننے والا اسلام آباد انٹرنیشل ایئر پورٹ کا برج گر گیا ہے جس سے ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر جہاز سے منسلک کنیکٹ برج گر گیا۔برج گرنے کے باعث ایک مسافر زخمی ہوگیا
تاہم وہاں کھڑا پرائیویٹ ایئرلائن کا طیارہ محفوظ رہا۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تقریباً 13 سال کے عرصے میں مکمل ہونے والے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا افتتاح یکم مئی 2018 کو کیا تھا۔جدید ترین سہولیات سے آراستہ 2 رن وے والے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی عمارت کو جہاز کے پروں کے طرز پر بنایا گیا ہے جہاں بیک وقت 28 ہوائی جہازوں کے مسافروں کو سہولیات مہیا کی جا سکتی ہیں۔واضح رہے کہ اس ایئرپورٹ کی تعمیر پر 106 ارب روپے لاگت آئی ہے۔اسلام آباد ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد 7اپریل 2007 میں جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے رکھا تھا اور اسے تین سال کے عرصے میں مکمل ہونا تھا، تاہم تعطل
کا شکار رہنے کے سبب کام وقت پر مکمل نہیں کیا جاسکا اور اب دس سال بعد کل وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اس کا افتتاح کریں گے۔اس سے قبل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایئرپورٹ کے لیے متعدد نام زیر بحث رہے جن میں عبدالستار ایدھی، لیاقت علی خان، فاطمہ جناح، گندھارا اور نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے نام زیر بحث آئے تاہم کل کے لیے جاری کیے جانے والے دعوت ناموں اس کا نام اسلام آباد انٹرنیشل ایئر پورٹ درج کیا گیا ہے۔