حکومت نے اسلام آباد کا ایس ایس پی کسے تعینات کر دیا؟ جان کر آپ کیلئے ہنسی روکنا ناممکن ہو جائے گا

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کی تعیناتی کے لیے وزیر مملکت برائے داخلہ اور سیکرٹری داخلہ آمنے سامنے آ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انتہائی دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب ایس ایس ایس آپریشنز اسلام آباد کی تعینات کیلئے دو لیٹرز جاری کر دیئے گئے

ایک وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی اور دوسرا وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیا گیا۔ ایک خط وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کی جانب سے لکھا گیا ہے جس میں محمد امین کی تعیناتی کی سفارش کی گئی ہے۔ دوسرا خط سیکرٹری داخلہ میجر ریٹائرڈ سلمان کی جانب سے لکھا گیا ہے جس میں ڈاکٹر سعید کی تعیناتی کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو ایس ایس پی آپریشنز کی تعیناتی کا اختیار نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ کسی بھی آفسر کی تعیناتی کی سفارش کر سکتا ہے۔ یاد رہے کہ دوسری جانب دو روز قبل آئی پنجاب محمد طاہر کو پنجاب

حکومت کی جانب سے عہدے سے فارغ کر دیا گیا جس کے بعد میڈیا پر ایک ہنگامہ سا برپا ہو گیا ، محمد طاہر کو ہٹاتے ہوئے امجد جاوید سلیمی کو نیا آئی جی تعینات کر دیا گیا جس کے بعد یہ بات الیکشن کمیشن کے نوٹس میں آئی تو ضمنی الیکشن سے قبل بڑے تبادلے کو روکتے ہوئے نوٹیفکیشن معطل کر دیا گیا اور سیکریٹری اسٹبلمشنٹ سے جواب طلب کیا گیا۔ میڈیا میں یہ خبریں گردش کرتی رہیں کہ عمران خان

نے سانحہ ماڈل ٹاون کا عدالتی فیصلہ آنے کے بعد طاہر القادری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا جس دوران عمران خان نے اپنے سیاسی کزن کو سانحہ ماڈل ٹاون کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کروائی تھی۔ اس کے بعد عمران خان نے سانحہ ماڈل ٹاون کے ذمہ داران افسران کو عہدوں سے فارغ کرنے کیلئے پنجاب حکومت کو ہدایات جاری کیں اور پنجاب حکومت نے احکامات آئی جی پنجاب محمد طاہر کو بھجوائے ۔ محمد طاہر نے احکامات کی تعمیل سے انکار کرتے ہوئے ان

افسران کو نوکری سے فارغ کرنے کے بجائے تبادلے کر دیئے اور جو کہ پی ٹی آئی کی ناراضگی کا باعث بنی۔ اس معاملے کے بعد انہیں عہدے سے فارغ کر دیا گیا ۔ تاہم الیکشن کمیشن نے مداخلت کرتے ہوئے نئے آئی جی کی تعینات کی نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔ دوسری جانب یہ معاملہ میڈیا پر طول اختیار کرگیا اور پھر میڈیا میں ایک اور تہلکہ برپا کرنے والی خبر آئی کہ پولیس ریفارمز کمیشن کے سربراہ ناصر درانی نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے اور اس کی وجہ آئی پنجاب محمد طاہر کے تبادلے کا معاملہ ہے تاہم کچھ دیر کے بعد میڈیا میں رپورٹ شائع ہوئی کہ ناصر درانی نے استعفیٰ خرابی صحت کے باعث دیا ہے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.