اسلام آباد میں 10 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

وفاقی دارالحکومت میں درندہ صفت مجرمان نے معصوم فرشتہ کوزیادتی کے بعد قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وفاقی دارالحکومت میں درندہ صفت مجرمان نے معصوم فرشتہ کوجنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا۔ بچی فرشتہ کا تعلق خیبرپختونخواہ کے قبائلی ضلع مہمند سے ہے۔

پولیس کا اس متعلق کہنا ہے کہ 15 مئی کوچک شہزاد سے لاپتہ بچی کوقتل کرکے جنگل میں پھینکا گیا، فرشتہ کی نعش کو جنگل سے بر آمد کیا گیا، پوسٹ مارٹم کر لیا گیا جب کہ ملزمان کی تلاشی کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
دوسری جانب وزیرداخلہ اعجازشاہ نے بچی فرشتہ کے ساتھ زیادتی اورقتل کیس کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی اور سخت ایکشن لینے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ وزیرداخلہ نے آئی جی اسلام آباد سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.