’’ہور لو اپنے پیو نال پنگے ‘‘ ’’بڑے اسلامی ملک کی سی پیک میں انٹری ‘‘ دھماکہ خیز اعلان !پاکستان نے بھی شاندار استقبال کر دیا

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ گوادر اور چاہ بہار بندرگاہوں میں رابطے سے پاک ایران تعلقات مضبوط ہوں گے۔صدر ممنون حسین اور ایرانی صدر حسن روحانی کے درمیان چین میں ملاقات ہوئی۔ چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس جاری ہے۔ اس موقع پر صدر مملکت ممنون حسین اور ایران کے صدر روحانی کے درمیان ملاقات ہوئی۔دونوں رہنماؤں نے پاک ایران دو طرفہ تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ اقتصادی

تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک نے اہم معاملات پر ہمیشہ ایک دوسرے کی حمایت کی ہے۔صدر ممنون حسین نے کشمیری عوام کی جدوجہد کی حمایت کرنے پر ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کو سراہتے ہوئے کہا کہ گوادر اور چاہ بہار بندرگاہوں کے درمیان رابطے سے پاک ایران تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ افغانستان میں امن و استحکام پاکستان اور ایران کے لیے اہم ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.