’’ ہماری مدد کرو! کسی بھی طرح پاک فضائیہ کا ایک جہاز گرانا ہے ‘‘ اہم ترین اسلامی ملک کے ساتھ مل کر بھارت کا ایک اور منصوبہ بے نقاب۔۔۔ مودی کا شائننگ انڈیا عالمی برادری میں ننگا ہوکر رہ گیا
پاکستان کے خلاف بھارتی کی ایک اور گھناؤنی سازش بے نقاب ہو گئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی راء نے پاکستان کے جہاز گرانے کے لیے افغانستان کی خفیہ ایجنسی اے ڈی ایس سے مدد کی درخواست کی ہے۔راء نے درخواست کی ہے کسی
طریقے سے پاک فضائیہ کا ایک جہاز گرا دیں،بھارتی خفیہ ایجنسی کی درخواست پر افغانستان میں منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔بھارتی ایجنسی نے درخواست میں پشاور ، اسمگلی یا کسی بھی بیس سے آنے والے جہاز کو ٹارگٹ کریں۔ افغانستان سے اپنے یا کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گرد بھیجیں اور پاکستانی جہاز کو نشانہ بنائیں۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت اور افغانستان کی خفیہ ایجنسی کے مابین روابط جاری ہیں اور پاکستان مخلاف خطرناک منصوبہ تیار کی جا رہی ہے۔واضح رہے 27 فروری کو بھارت اوراسرائیل پاکستان پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے لیکن پاکستان کی انٹیلی جنس کو اس حملے کی تیاری کا علم
ہو گیا تھا۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتپاکستان پر جنگ مسلط کرنا چاہتا تھا اور بھارت کی اس کوشش میں اس کے ساتھ اسرائیل کے علاوہ ایک اور ملک بھی شامل تھا۔ پاکستان نے حملے کی منصوبہ بندی کا علم ہونے کی وجہ سے ہی ائیراسپیس بند کر دی تھی۔بھارت نے راجھستان سے پاکستان پر خطرناک حملے کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔بھارت کا پاکستان کے چھ ،سات ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تھا۔ پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو حملے کی تیاری
کا علم ہوا تو واضح طور پر بتا دیا گیا تھا کہ حملے کی صورت میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر بھارت اور اسرائیل کا حملہ ناکام بنا دیا گیا ۔ جبکہ بھارت کے دوممکنہ حملے پیشگی اطلاع کی بنیاد پرناکام بنائےگئے۔ پاکستان نےدوست ملکوں کے ذریعےبھارت کو پیغام پہنچا یا تھا، پاکستان نے پیغام دیا اگر حملہ تو ہمارا جواب تین گنا ہوگا۔ ذرائع نے بتایاکہ بالاکوٹ میں بھارتی دراندای کے بعد پاکستان نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ۔