آئی ایس پی آر نے اپنا پہلا تھری ڈی گیم ریلیز کردیا
آئی ایس پی آر نے اپنا پہلا تھری ڈی گیم ریلیز کردیا جس میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کا حصہ بنا جاسکتا ہے۔
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی ٹویٹ کے مطابق ’’گلوریئس ریزولو جرنی ٹو پیس ‘‘ نامی گیم ایک آرمی ایڈونچر شوٹنگ گیم ہے جس میں کھلاڑی بری فوج، فضائیہ، بحریہ، کمانڈوز یا کسی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کا حصہ بن جاتا ہے اور فرسٹ پرسن شوٹر کی طرح اپنے مشن انجام دیتا ہے۔
How your soldiers fight? Experience it for yourselves ….
Glorious Resolve ??https://t.co/KS6Lu1jqzVhttps://t.co/1FuIa5XqZd pic.twitter.com/zWny9agZPX— Asif Ghafoor (@peaceforchange) March 30, 2019
درجہ بہ درجہ آگے بڑھنے والے اس دلچسپ گیم میں کئی مشن ہیں جن میں کھیلنے والا خود کو محاذ پر آگے پاتا ہے اور دہشت گردوں کی انجانی جگہ پر عین فوجی ہتھیاروں سے اپنے مشن کی تکمیل کرتا ہے۔
بڑی حد تک اس کا پس منظر عین اسی طرح بنایا گیا ہے جس طرح ہماری افواج کو خصوصاً قبائلی علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ اور ضربِ عضب کے درمیان واقعات پیش آئے ہیں۔