تشویشناک خبر اسرایل نے ایران کی فوج پر حملہ کر دیا، کتنے فوجی مارے گئے

ٹرمپ کی جانب سے ایران نیوکلیئر معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کرنے کے اگلے ہی ایک گھنٹے کے دوران اسرائیل نے شام میں قائم ایرانی فوجی اڈے پر فضائی حملہ کرکے 9 ایرانی فوجیوں کو ہلاک کردیا، حملے میں ایرانی فوج کو بھاری مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا۔

شام کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے دارالحکومت دمشق میں ایک فوجی مرکز پر فضائی حملہ کیا ہے۔صدر بشارالاسد کی حامی افواج میں شامل ایک کمانڈر نے برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو بتایا ہے کہ ان حملوں میں شامی فوج کے ایک مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم سیرئین آبزرویٹری گروپ کا کہنا ہے کہ اس حملے میں فوجی ڈپو کو نشانہ بنایا گیا۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے شام کے دارالحکومت دمشق میں قائم ایرانی فوجی اڈے پر میزائلوں کے ساتھ حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 9 ایرانی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

اسرائیل نے موقف اپنایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ نیوکلیئر معاہدہ ختم کرنے کے اعلان کے بعد ایرانی فوجی اڈے پر غیر معمولی نقل و حرکت دیکھی گئی جس کے بعد حملہ کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.