اسرائیل کا طاقتور وزیربڑے اسلامی ملک کے لیے جاسوسی کرتا پکڑا گیا، کونسا ملک ہے؟ایسا انکشاف کہ امریکیوں کے بھی ہوش اڑ گئے
ایران کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں اسرائیل نے سابق وزیر گونن سیگیف پر فرد جرم عائد کر دی ہے ، انھیں گذشتہ ماہ مغربی افریقا کے ملک گنی میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر اسرائیل واپسی پر گرفتار کر لیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی داخلی سلامتی کی ذمے دار ایجنسی شین بیت نے کہا ہے کہ 62 سالہ سیگیف کے خلاف دشمن کو معلومات فراہم کرنے اور ریاست کے خلاف جاسوسی کے الزام میں فرد جرم عاید کی گئی تھی۔تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ انھوں نے ایران کی انٹیلی جنس کے لیے جاسوسی کی تھی۔
شین بیت کا کہنا ہے کہ سابق وزیر نائیجیریا میں ایرانی سفار ت خانے سے رابطے میں رہے تھے۔وہ اس افریقی ملک میں بھی کچھ عرصہ مقیم رہے تھے، بعد میں انھوں نے ایران کا سفر کیا تھا اور اپنے ساتھ رابطہ رکھنے والے ایرانی انٹیلی جنس کے ایجنٹ سے ملاقات کی تھی۔انہوں نے بیان میں مزید کہا ہے کہ سیگیف نے ایرانی ایجنٹوں کو توانائی کی مارکیٹ ، اسرائیل میں سکیورٹی تنصیبات ، سیاسی اور سکیورٹی اداروں کی عمارتوں اور حکام کے بارے میں معلومات فراہم کی تھیں۔