بریکنگ نیوز بلی تھیلے سے باہر آہی گئی ۔۔ وہ اسرائیل جسے آج تک پاکستان نے نہیں مانا اس کے حق میں سعودی عرب اٹھ کھڑا ہوا ۔۔ ایسا اعلان کر دیا
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ریاست کی پوزیشن میں واضح تبدیلی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو اپنے وطن کا حق حاصل ہے۔فرانسیسی نشریاتی ادارے نے ان کے حالیہ انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان رسمی طور پر کوئی سفارتی تعلقات نہیں ہیں لیکن حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان پس پردہ تعلقات میں بہتری دیکھی گئی۔ دنیا کے
بیشتر اسلامی ممالک سے اسرائیل کو سفارتی طور پر تسلیم نہیں کیا لیکن سعودی ولی عہد کی جانب سے اس طرح کے خیالات کا اظہار اسرائیل کو سفارتی طور پر تسلیم کرنے کا اشارہ بھی ہوسکتا ہے۔ انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا یہودیوں کو ان کے آبائی ملک کے حصے میں ایک قومی ریاست کا حق ہے؟توسعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ
ہر جگہ پر ہر شخص کو ایک پر امن قوم کے تحت رہنے کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہے اور میرا ماننا ہے کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کو یہ حق ہے کہ ان کے پاس اپنی زمین ہو لیکن ہمیں ہر کسی کے لیے استحکام کو یقینی بنانے اور تعلقات بہتر رکھنے کے لیے ایک امن معاہدے کی ضرورت ہے۔ یہاں یہ بات بھی کہی جارہی ہے کہ جیسا کہ سعودی ولی عہد اپنے ضعیف والد شاہ سلمان کے
بعد سعودی ریاست کے فرماں رواں بن جائیں گے تو اسلام کے مقدس مقامات کے بھی محافظ بن جائیں گے۔ انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ انہیں اسرائیلیوں کے فلسطینیوں کے ساتھ ساتھ رہنے پر کوئی ’مذہبی اعتراض‘ نہیں لیکن یروشلم (بیت المقدس) میں مسلمانوں کی مقدس جگہ مسجد اقصیٰ کے کمپاو¿نڈ کی حفاظت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یروشلم میں اس مقدس مسجد اور فلسطینی لوگوں کے حقوق کے حوالے سے مذہبی تحفظات ہیں لیکن ہمیں کسی اور شخص پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔