اسرائیلی کمپنی کا پاکستان کے سرکاری افسران کے موبائل فون ڈیٹا تک رسائی کا انکشاف

اسرائیلی کمپنی کاپاکستان کےسرکاری افسران کےموبائل فون ڈیٹاتک رسائی کا انکشاف ہوا ، جس کے بعد وزارت آئی ٹی ہدایت جاری کی ہے کہ 10مئی 2019سے پہلے خریدے گئے موبائل فوری طور پر تبدیل کریں اور حساس معلومات کسی بھی ایپ کے ذریعے شیئر نہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی کمپنی کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ فیس بک اور واٹس ایپ سے معلومات چوری کا انکشاف سامنے آیا ، 20 ممالک کے 1400 سینئر گورنمنٹ اور ملٹری آفیشلز کا ڈیٹا چوری کیا گیا اور پاکستان کےسرکاری افسران کےموبائل فون ڈیٹاتک بھی رسائی حاصل کی گئی۔

اسرائیلی کمپنی نے 28 اپریل سے 10 مئی کے دوران میل ویئرلانچ کیا ، جس کے بعد وزارت آئی ٹی نے میل ویئر سے بچنے کےلیےخصوصی ایڈوائزری جاری کر دی ، جس میں 10 مئی 2019سے پہلے خریدےگئے موبائل فوری طور پر تبدیل کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واٹس ایپ کو نئے ورژن پر اپ گریڈ کیا جائے۔

وزارت آئی ٹی نے حساس معلومات کسی بھی ایپ کے ذریعے شیئر نہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ، واٹس ایپ اور فیس بک کی جانب سے سان فرانسسکومیں اسرائیلی کمپنی کے خلاف مقدمہ درج ہے۔

مزید پڑھیں : واٹس ایپ کا غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
یاد رہے سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ نے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد شروع کردیا تھا، جس کے تحت غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے والے صارفین کے نمبرز بلاک کیے جارہے ہیں۔

صارفین کی آئی ڈیز بلاک کرنے کا مقصد پلیٹ فارم کو بہتر بنانا ہے، اب تک نشاندہی کے بعد کئی صارفین کے اکاؤنٹس بند کیے جاچکے ہیں، چند صارفین نے اپنے اوپر عائد ہونے والی پابندی کے حوالے سے بھی سوشل میڈیا پر کہانی شیئر کی۔

خیال رہے دنیا بھر میں واٹس ایپ صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرچکی ہے، آئے روز صارفین کی تعداد میں اضافہ بھی ہورہا جبکہ کمپنی نئے لوگوں کو اپنے پلیٹ فارم پر لانے کے لیے فیچرز بھی متعارف کراتی رہتی ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.