اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف سینہ سپر دنیا کی کم سن ترین صحافی نے کھلبلی مچا دی

ا±س دن حسب معمول نماز جمعہ کے لیے مسجد اقصیٰ کے دروازے پر اسرائیلی فوجیوں کی رکاوٹیں اور پابندیاں دیکھیں، تو ایک ننھی سی بچی چیخ اٹھی۔۔۔ ’یہ ہماری زمین ہے، تم کون ہوتے ہو ہمیں آنے جانے سے روکنے والے۔۔۔ ایک دن آئے گا، جب فلسطین آزاد ہوگا۔۔صہیونیوں نے بھی شاید اس سے پہلے کسی معصوم بچی کی ایسی جرات اور بہادری نہ دیکھی ہوگی، تلملائے فوجی نے اس

چھوٹی سی بچی پر پستول تان لی اور چلانے لگا، ”چپ کرو، ورنہ میں تمہاری ماں کو گرفتار کر لوں گا!“بہادر فلسطینی بچی کچھ دیر کو خوف زدہ ہوکر پیچھے ہٹ گئی، پھر اس نے فیصلہ کر لیا کہ اب وہ بھی جدوجہد کرے گی، اور اس مزاحمت کے لیے اس نے صحافت کا راستہ چ±نا۔۔۔ یوں سات برس کی ا±س عمر میں جب بچیاں گڑیوں سے کھیلا کرتی ہیں، وہ اپنی ماں کا آئی فون اٹھا کر اسرائیلی دہشت گردی کو بے نقاب کرنے میں ج±ت گئی۔۔۔ کیوں کہ صہیونی افواج نے اس کے انکل اور کزن کو شہید کیا، لیکن اس کی خبریں ہی نہ آسکیں، اس نے فیصلہ کر لیا کہ وہ

خود فلسطینی حالات کو دنیا تک پہنچائے گی، تاکہ پتا چلے کہ مقبوضہ فلسطین میں عام شہریوں کے ساتھ ننھے بچوں پر کیا بیت رہی ہے۔یہ 2013ءکا واقعہ ہے، اور یہ سات سالہ بچی جنیٰ تمیمی تھی، جو آج جنیٰ جہاد کے نام سے معروف ہے۔ اس واقعے سے کچھ ہی دن پہلے عرب کے بنوتمیم قبائل کی ایک 11 سالہ بچی عہد تمیمی غاصب اسرائیلی فوجیوں کے مقابل م±کّا تانے جدوجہد کا استعارہ بن گئی تھی۔ پھر 2015ئ میں اسی عہد تمیمی کا پیمانہ صبر لبریز ہوا، تو اس نے صہیونی فوجی کے ایک ایسا چانٹا رسید کر دیا، جس کی گونج آج تک سنائی دے رہی ہے۔ اب اسی کی

سات سالہ کزن جنیٰ جہاد بھی کیمرا اٹھائے عالمی ضمیر جھنجوڑنے کی کوشش میں مصروف ہوگئی ہے۔ پہلے اس نے اپنے گھر کے قریب ہونے والے فلسطینیوں کے احتجاج اور اسرائیلی مظالم کی ویڈیو بنا کر اسے سماجی روابط کی ویب سائٹس فیس بک، انسٹاگرام، اسنیپ چیٹ اور یوٹیوب پر مشتہر کرنا شروع کیا، وہ ان ویڈیوز میں بہ یک وقت عربی اور انگریزی میں خبریں دیتی۔ویڈیوز نشر

کرتی ہے۔ فیس بک پر اب ان کے پونے تین لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔ جنیٰ جہاد کے بقول وہ کوشش کرتی ہے کہ فیس بک پر سب کو جواب دیں، لیکن جب وہ اسکول میں ہوتی ہیِ، تو اس کی امی اس کے فیس بک کے صفحے کو دیکھتی ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.