جس کا خدشہ تھا وہی ہوا ۔۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے حملہ کر دیا ۔۔ ایٹمی اثاثے تباہ ہو نے کی خبریں
ایران کے لڑاکا طیاروں کی جانب سے ایران کے جوہری اثاثوں کو نشانہ بنانے کے بعد انھیں تباہ کیے جانے کا انکشاف ہو اہے ۔ کویت کے ایک اخبار الجریدہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے سات ایف 35لڑاکا طیارے شام اور لبنان کی حدود استعمال کرتے ہوئے ایران میں گھس آئے ۔ اور جوہری تنصیبات کے اثاثوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس کے دیے گئے
ریڈار بھی ان طیاروں کی نشاندہی میں ناکام ہو چکے ہیں۔ یہ سات طیارے لبنانی اور شامی سرحدوں پر آپریشن کےلئے متحرک ہیں۔ اور بغیر ری فیولنگ کے ہی ایران کاچکر کاٹ کر واپس تل ابیب پہنچ سکتے ہیں۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل کو اس کارروائی کے امریکہ کی مدد حاصل رہی ہے ۔ دوسری جانب ایران نے تاحال ایسے کسی بھی حملے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے ۔ تاہم روس کے
ایک اخبار سپوتنک نے الجریدہ کے اس دعوےکو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طیاروں نے ایران داخل ہونے کےلئے خاصی اونچی پرواز کی ۔ جبکہ رے ڈار ایسے طیاروں کی نشاندہی زیادہ آسانی سے کر سکتا ہے جو زیادہ بلندی پر پرواز کریں اور کوئی بھی ملک کسی خفیہ آپریشن کےلئے اپنے طیاروں کو زیادہ بلندی پر نہیں لے کر جاتا۔