جعلی خبریں پھیلانے والوں کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے پیغام دے دیا

وزیر اعظم عمران خان نے سورۃ البقرہ کی آیت ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جعلی خبریں پھیلانے والوں کے لیے قرآن مجید کا حکم واضح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سورۃ البقرہ کی آیت ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جعلی خبریں پھیلانے والوں کے لیے قرآن مجید کا حکم واضح ہے۔

وزیر اعظم کی ٹویٹ کردہ مذکورہ آیت میں کہا گیا، ’اور سچ کو جھوٹ سے نہ ملاؤ، اس سچ کو نہ چھپاؤ جس کا تمہیں علم ہو: سورة البقرہ آیت 42‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ قبائلی علاقوں میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں۔ سنہ 1960 کی دہائی میں پاکستان ترقی کر رہا تھا۔کیا وجہ ہے برصغیر کے دیگر ممالک پاکستان سے آگے نکل گئے۔ چین کی ترقی مثال ہے۔ وہاں کی قیادت الیکشن کا نہیں سوچتی۔
News 1556864374 6223
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ صوبائی دارالحکومت پر ترقیاتی فنڈز سے متعلق مثال دیکھ لیں۔ لاہور میں اوسط فی کس 70 ہزار روپے خرچ ہوتے تھے۔ دیگر علاقوں کے لوگوں نے بھی لاہور کا رخ کرلیا۔ اس وجہ سے لاہور کی آبادی بڑھی اور پانی جیسے مسائل پیدا ہوئے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.