جعلی پیر نے دو کتے زندہ جلا کر شفا کیلئے راکھ مریدوں کو کھلا دی
چاہ نوناں والا چک آر ایس میں جعلی پیر ظہور المعروف لچھاں والی سرکاری نے جادوٹونہ کیلئے دو کتوں کو زندہ جلادیا اور راکھ بطور شفا مریدوں کو کھلا دی۔ اس موقع پر اہل علاقہ اور جعلی پیر کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے اس کے خلاف نعرے لگائے۔
روزنامہ خبریں کے مطابق جعلی پیر کے بھائی وزیر احمد، جاوید حسن، پیر بخش فوجی، عبدالغفور نے دو کتے زندہ جلانے کی تصدیق کی اور مزید بتایا کہ وہ نہایت عیاش ہے، دو بیویوں کو بچوں سمیت گھر سے نکال چکا ہے۔ (ک) نامی مریدنی بغیر نکاح کے ”خادمہ خاص“ کے طور پر ”موج مستی“ کیلئے رکھی ہوئی ہے، احتجاج پر قتل کرادینے جنات سے مروادینے کی دھمکی دیتا ہے۔ جس کی آنکھوں ہر ہاتھ رکھ دوں بینائی مل جائے گی، اسی طرح کی بہت ہی ناقابل تحریری بیان باتیں اور جعلی پیر کا کردار سامنے آیا۔
جعلی پیر کے بھائی وزیر احمد نے جعلی پیر ظہور احمد المعروف لچھاں والی سرکاری کے ان تمام غیر انسانی غیر شرعی واقعات پر مبنی ڈی ایس پی شجاع آباد کو درخواست بھی دکھائی اور کہا کہ وہ بااثر اور دولت مند سے مقدمہ نہیں ہونے دیا۔ دوسری جانب جعلی پیر ظہور المعروف لچھاں والی سرکاری نے تمام باتوں کو غلط الزام قرار دیتے ہوئے کہا کہ خبر شائع نہ کریں۔