شادی کی پیشکش کبھی نہ بھلائے جانے والا ’’رومانوی‘‘ لمحہ تھا، وزیراعظم جیسنڈرا آرڈن
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈرا آرڈن نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ جب گیفورڈ نے شادی کی پیشکش کی تو یہ لمحہ کبھی نہ بھلائے جانے والا رومانوی لمحہ تھا۔
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈرا آرڈن نے اپنی شادی کی خبروں کے منظر عام آنے کے بعد پہلی بار پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جب کلارک گیفورڈ نے ایسٹر تعطیلات کے دوران شادی کی پیشکش کی تو میرے لیے یہ غیر متوقع تھا۔
جیسنڈرا آرڈن نے مزید بتایا کہ تعطیلات کے دوران مخصوص لوگوں کی موجودگی میں اور پُر فضاء مقام پر شادی کی پیشکش اور منگنی کی انگوٹھی پہنانا ایک یادگار رومانٹک لمحہ تھا اور بالکل غیر متوقع لیکن بہت خوشگوار تھا۔
ہاتھوں میں منگنی کی انگوٹھی پہنے وزیراعظم پریس کانفرنس کے دوران بہت خوش نظر آرہی تھی تاہم انہوں نے شادی کی تاریخ کے حوالے سے کوئی بھی تبصرہ نہیں کیا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم جیسنڈرا آرڈن اپنے دوست کلارک گیفرڈ کے ساتھ کافی عرصے سے رہ رہی ہیں اور اس دوران انہوں نے ایک بیٹی کو بھی جنم دیا ہے تاہم اب جوڑے نے شادی کا فیصلہ کیا ہے۔