”ایسی بات ہے تو گھر چلا جاتا ہوں“تحریک انصاف کے اجلاس میں جہانگیر ترین مرکزی ر ہنما شاہ محمود قریشی سے لڑ پڑے، بڑی خبر آگئی

تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس عمران خان کی زیر صدارت جاری تھا کہ اس دوران جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تاہم صورتحال کو دیکھتے ہوئے عمران خان نے اینٹری ماری اور دونوں رہنماؤں کو آپسی اختلافات کو ختم کرنے کی ہدایت کی ۔

نجی ٹی وی ’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ رائے حسن نواز کو الیکشن کمیشن نے نا اہل کیا اور ان کو کوئی اہم ذمہ داری نہ دینے کا کہا ہے اور اب اگر ان کو کوئی ذمہ داری دی جاتی ہے تو ان کی جانب سے کئے گئے اقدامات کالعدم قرار دیئے جائیں گے ، شاہ محمود قریشی کی جانب سے ایسے ریمارکس پر جہانگیر ترین نے نا گواری کا اظہار کیا اور کہا کہ شاہ

محمود قریشی کا اشارہ میری طرف ہےاور اگر مجھ پر اعتراض ہے تو میں گھر چلا جاتا ہوں ۔ اس پر چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی رہنما آپسی اختلافات ختم کریں اور پارٹی امورپر توجہ دیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.