جہانگیر ترین تو بڑے شکاری نکلے۔۔۔۔۔ایسا شکار کر کے کپتان کی جھولی میں ڈال دیا کہ پورے بنی گالہ میں دھوم مچ گئی

حلقہ این اے181میں سابق ایم این اے الحاج ملک سلطان محمود ہنجراء کو شکست دیکر جیتنے والے آزاد امیدوار شبیر علی قریشی سے گزشتہ روزتحریک انصاف کی کور کمیٹی نے رابطہ کرکے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی،جس پرشبیر علی قریشی نے اپنے ووٹرز اور سپورٹرز کی مشاورت

کے بعد فیصلہ کرنے کا کہا ہے،واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے این اے 181 میں شبیر علی قریشی کو ٹکٹ دینے کی بجائے سابق گورنر پنجاب مصطفی کھر کو دی تھی جس پرتحریک انصاف کے باغی امیدوار شبیر علی قریشی آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ کر کامیاب ہوئے ہیں۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاق میں حکومت سازی کے لئے تحریک انصاف کو مزید 2 ارکان قومی اسمبلی کی حمایت حاصل ہوگئی

ہے۔نجی نیوز چینل کے مطابق نو منتخب آزاد رکن قومی اسمبلی ایم این اے شبیر قریشی نے تحریک انصاف کے قافلے میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، قومی اسمبلی کے حلوہ این اے 181 سے تحریک انصاف کے غلام مصطفیٰ کھر کو آزاد امیدوار شبیر قریشی نے شکست دی تھی تاہم جیت کے بعد بھی انہوں نے یہ نشست پی ٹی آئی کے نام کر دی ہے۔گھوٹکی کے حلقہ این اے 205 سے آزاد حیثیت سے

جیتنے والے سردارعلی محمد مہر نے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا فیصلہ کیا ہے، ان کی شمولیت سے پی ٹی آئی میں ان کا بطور آزاد امیدوار نمبر آٹھواں ہوگا اس سے قبل 13 میں سے 6 آزاد امیدوار پہلے ہی پی ٹی آئی میں شامل ہوچکے ہیں۔ جن میں ثنااللہ مستی خیل، غفار وٹو، صالح محمد، سید فخرامام،

امجد کھوسہ اور عاصم نذیر شامل ہیں۔تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف میں آزاد ارکان قومی اسمبلی کی تعداد 8 ہوگئی ہے جب کہ مزید دو آزاد ارکان قومی اسمبلی سے بات چیت جاری ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مظفر گڑھ سے کامیاب 2 ایم این ایز اور 3 ایم پی ایز نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔ آج چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد باقاعدہ اعلان کریں گے۔ذرائع کے مطابق این اے 181 سے شبیر قریشی نے غلام مصطفیٰ کھر جبکہ این اے 185 سے

باسط سلطان بخاری نے معظم جتوئی کو شکست دی تھی۔ پی پی 275 سے آزاد رکن صوبائی اسمبلی خرم سہیل لغاری، پی پی 277 سے آزاد رکن صوبائی اسمبلی علمدار قریشی اور پی پی 272 سے آزاد رکن قومی و صوبائی اسمبلی باسط سلطان بخاری بھی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اپ ڈیٹ کے مطابق ای سی پی کو اب تک نیشنل اسمبلی کی 230 جبکہ صوبائی اسمبیلیوں کی 500 نشستوں کے نتائج موصول ہو چکے ہیں جو کہ مجموعی تعداد کا 86.8 فیصد ہے۔قومی اسمبلی کی 230 نشستوں کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف 116 سیٹوں کے ساتھ پہلے، پاکستان مسلم لیگ (ن) 64 سیٹوں کے ساتھ دوسرے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 43 سیٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔(ف،م)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.