وہی ہوا جس کا خدشہ تھا ! کپتان کو انتخابات سے قبل زبردست دھچکا ، ناراض جہانگیر ترین نے ناقابل یقین اقدام اُٹھا لیا
ٹکٹوں کی تقسیم پر پارٹی قیادت سے ناراض پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اپنی فیملی کے ساتھ لندن چلے گئے۔تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب میں پی ٹی آئی کے ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے جہانگیر ترین کی سفارشات نظر اندازکیں گئیں جس کے بعد وہ اپنی فیملی کے ساتھ لندن چلے گئے۔ جہانگیر ترین کی طرف سے پارٹی میں لائے گئے بیشترالیکٹ ایبلز سے ٹکٹس واپس لے لیے گئے ہیں۔ لیہ میں نیازی گروپ کو ٹکٹ دینے کے فیصلے پر بھی وہ
خاصے ناراض ہیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 10 فیصد ٹکٹوں کی تقسیم کے مسائل ہیں، جنوبی پنجاب میں پارٹی کے نئے اصول پر پورا نہ اترنے والوں کو ٹکٹ نہیں دیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین یا شاہ محمود قریشی گروپ کا ٹکٹ دینے سے کوئی تعلق نہیں،عمران خان
ٹکٹ دینے کا فیصلہ خود کرتے ہیں، جنوبی پنجاب میں ہماری پوزیشن مضبوط ہے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو لیہ میں بڑا دھچکا لگا جب سیہڑ گروپ نے چار ٹکٹ ملنے کے باوجود اچانک پارٹی چھوڑ دی ہے۔ سیہڑ گروپ کو قومی اسمبلی کا ایک اور صوبائی اسمبلی کے تین ٹکٹ دیے گئے تھے پھر بھی انہوں نے پارٹی چھوڑ دی۔