جہانگیرترین سپریم کورٹ سے تاحیات نااہل لیکن وزیراعظم ہاﺅس میں کیا کام کررہے ہیں؟ خبرآگئی
تحریک انصاف کے رہنماءجہانگیرترین کو سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل قراردیاتھا اور نظرثانی کی اپیل بھی جمعرات کو مسترد کردی لیکن اب انکشاف ہوا ہے کہ جہانگیر خان ترین وزیراعظم ہاؤس کے لائیوسٹاک ایمرجنسی ورکنگ گروپ کے کنوینئربن گئے ہیں اور اس ضمن میں ہونیوالی میٹنگز میں بھی شامل رہے ہیں جس کی تصویر بھی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق لائیوسٹاک ایمرجنسی ورکنگ گروپ کے 100روزہ ایجنڈا پر پہلا اجلاس رواں ماہ کی 13تاریخ کو ہوا تھا جس میں جہانگیرترین نے کنوینئر کے طورپر پبلک اینڈ پرائیویٹ سیکٹر کے نمائندوں کیساتھ شرکت کی ، میٹنگ کا مقصد وزیراعظم کے اعلان کے مطابق نتائج دینے کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی تھا۔
اس دوران سابق سیکریٹری لائیوسٹاک نسیم صادق نے پنجاب لائیوسٹاک کو درپیش مسائل اور اس میں آنیوالی تبدیلی سے متعلق بریفنگ دی، میٹنگ میں فیصلہ کیاگیا کہ تحریک انصاف کے 100روزہ ایجنڈا اور منشور کے مطابق نتائج کے لیے 7ضمنی گروپس بنائے جائیں گے،100روزبعد ایک جامع پلان وضع کردیاجائے گا، ضمنی گروپس کے ممبران کی فہرست جلد ازجلد وزیراعظم سیکریٹریٹ میں جمع کرائی جائے گی جبکہ وزیراعظم کی اصلاحاتی کمیٹی کے ممبر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان اراکین کے درمیان رابطوں کیلئے ایک واٹس ایپ گروپ تشکیل دیں۔