ناراض ہو کر لندن جانے کی افواہیں۔۔۔۔ جہانگیر ترین نے پاکستان واپس آتے ہی کیا اعلان کردیا ؟ تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرما کر رکھ دینے والی خبر آگئی
پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نےپاکستان پہنچتے ہی دبنگ اعلان کر دیا، جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ پاکستان پہنچ گیا ہوں،،ن لیگ کے ساتھ فیصلہ کن مقابلے کے لیے تیار ہوں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اچانک لندن روانہ ہو گئے تھے جس
کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ جہانگیر ترین پارٹی قیادت سے ناراض ہو کر لندن گئے ہیں۔تاہم اب جہانگیر ترین وطن واپس آ چکے ہیں اور انہوں نے اس متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پاکستان پہنچ چکا ہوں اور ن لیگ کے ساتھ فیصلہ کن مقابلے کے لیے پوری طرح تیار ہوں۔آئیں سب مل کر عمران خان کا
ساتھ دیں۔اور پاکستان پر قابض مافیہ کو شکست فاش دیں۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ عناصر سے ملک کی جان چھڑانے کا اس سے اچھا موقع شاید ہمیں دوبارہ نہ ملے۔یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز پارٹی کے ناراض سینئر رہنماء جہانگیرترین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا۔ جس میں عمران خان نے ٹکٹس کی تقسیم سے
متعلق جہانگیرترین کے تمام تحفظات دور کردیے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ پارٹی کو جہانگیرترین کی ضرورت ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےجہانگیرترین سے لندن میں ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے ۔عمران خان نے جہانگیرترین کی خیریت دریافت کی اور باہمی امور پربات چیت بھی کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جہانگیرترین کوواضح کیا کہ پارٹی کوآپ کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب بتایا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماء جہانگیرترین نے لندن نے میں اپنی آنتوں کا میڈیکل چیک اپ کروایا ہے۔ واضح رہے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء جہانگیرترین پارٹی میں ٹکٹوں کی تقسیم پرناراض تھے۔ پارٹی میں شاہ محمود قریشی اور جہانگیرترین دھڑوں میں ٹکٹوں کی تقسیم پرکھینچا تانی چل رہی تھی۔ پی ٹی آئی میں زیادہ ترالیکٹیبلزجہانگیرترین ہی لیکر آئے۔(ف،م)