پھوپھی کے بیٹے سے شادی، تقریب میں ساس نے ایسی چیز مانگ لی کہ پاکستانی باپ نے غصے میں آکر شادی ہی توڑ دی
جہیز ایک ایسی لعنت ہے جو لاتعداد لڑکیوں کی زندگیاں نگل چکی ہے اورایسی کتنی ہی بدنصیب ہوں گی جن کے ماں باپ جہیز کی سکت نہ ہونے کی وجہ سے ان کے ہاتھ پیلے نہ کر سکے۔ آج کے اس دور میں بھی ایسے لالچی لوگوں کی کمی نہیں جو منہ پھاڑ کر لڑکی والوں سے جہیز کا مطالبہ کرتے ہیں۔ گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک لڑکی نے اپنے پڑوس میں پیش آنے والا ایسا ہی واقعہ سنایا ہے۔
پنے ٹوئٹر ہینڈل@fieryfeline_پر اس لڑکی نے لکھا کہ ”کل ہمارے ہمسائے میں ایک لڑکی کی مہندی تھی۔ اس کی ساس، جو اس کی پھوپھی بھی تھی، سٹیج پر آ گئی اور مطالبہ کر دیا کہ لڑکی والے اس کے بیٹے کو جہیز میں کار دیں۔یہ سنتے ہی لڑکی کے باپ نے وہیں کھڑے یہ رشتہ ہی توڑ ڈالا۔ ایسے گھٹیا لوگوں کے ساتھ یہی ہونا چاہیے۔“
اس ٹویٹ پر کمنٹس میں صارفین کا کہنا ہے کہ لڑکی کا باپ حقیقی ہیرو ہے۔ اسے بالکل یہی کرنا چاہیے تھا۔ ایسے لالچی لوگوں کے ساتھ رشتہ قائم رکھنے کا مطلب اپنی بیٹی کو دوزخ میں جھونکنے کے مترادف ہوتا۔مائدہ فرید نامی لڑکی نے لکھا کہ ”ونس اے پھوپھی، آلویز اے پھوپھی۔ لڑکی کے باپ کے لیے بہت بہت احترام۔“حیات نامی شخص کا کہنا تھا کہ ”لڑکی کو آزادی کا دن مبارک۔ اسے اس واقعے پر بالکل بھی افسردہ نہیں ہونا چاہیے۔“