جیل میں قید لڑکی نے اپنی آنکھ نوچ کر کھا ڈالی، اس خوفناک حرکت کی وجہ بھی انتہائی دردناک

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ میڈیکل سائنس بہت ترقی کر چکی ہے اور بیماریوں کے متعلق عام لوگوں میں بھی آگاہی بہت بڑھ چکی ہے مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ ذہنی بیماریوں کے متعلق شعور ترقی یافتہ ممالک میں بھی اس طرح نہیں پایا جاتا جس طرح ہونا چاہیے۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ایک جیل میں پیش آنے والا المناک واقعہ ذہنی بیماریوں اور ذہنی مریضوں کے بارے میں معاشرے کی اسی بے حسی کی مثال ہے۔

میل آن لائن کے مطابق جیل میں قید ایک خاتون قیدی اپنے ذہنی مسائل کے باعث شوروغل اور ہنگامہ کر رہی تھی مگر گارڈ اسے محض بدتمیز اور جارح مزاج سمجھ کر نظر انداز کرتے رہے۔ خاتون قیدی مسلسل کئی گھنٹے تک نظر انداز کئے جانے پر ایسی مشتعل ہوئی کہ اپنی ہی آنکھ پھوڑ ڈالی اور پھر اسے نگل بھی گئی۔

میل آن لائن کے مطابق یہ خوفناک واقعہ گزشتہ سال پیش آیا جس کے نتیجے میں خاتون قیدی ایک آنکھ سے ہمیشہ کے لئے محروم ہو گئی ہے۔ گارڈز کا کہنا ہے کہ وہ خاتون کو اپنی ہی آنکھ پر حملہ آور ہوتے دیکھ کر اسے روکنے کیلئے اندر داخل ہوئے مگر وہ ان کے قریب پہنچنے سے پہلے ہی اپنی آنکھ کو نگل چکی تھی۔

کیلیفورنیا پریزن ڈیپارٹمنٹ کے چیف سائکاٹریسٹ مائیکل گولڈنگ کا کہنا ہے کہ جیلوں میں قید بہت سے افراد ذہنی مسائل کا شکار ہیں لیکن ان کی مناسب دیکھ بھال نہیں کی جا رہی۔ انہوں نے اس موضوع پر ایک تفصیلی رپورٹ تحریر کی ہے جس میں خبردار کیا ہے کہ جیلوں میں قید افراد کو لاحق نفسیاتی مسائل پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.