”اگر طلاق سے بچنا ہے تو شادی ۔۔۔“جمائما خان نے ایسا مشورہ دے دیا کہ عمران خان خوشی سے نہال ہو جائیں گے
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائماخان نے برطانیہ میں طلاق کی بڑھتی شرح کو روکنے کے لیے دلچسپ حل پیش کردیا۔مائیکرو بلا گنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جمائماایک پیغام دیا جس میں انہوں نے برطانوی معاشرے میں شادی کے رشتے کو بچانے کے لیے مزاحیہ انداز میں ہدایت دی۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں رشتہ ازدواج میں منسلک رہنے کا عرصہ 100 برس پہلے جیسا ہے، 1900ءمیں شادی 12 برس اس لیے قائم رہتی تھی کیونکہ موت جلد واقع ہوتی تھی، مگر اب شادی طلاق کی وجہ سے 12 برس چلتی ہے، اس لیے طلاق سے بچنا ہے تو شادی 70 سال سے پہلے نہ کی جائے۔ جمائما کی ٹوئٹ پر متعدد صارفین نے قہقہے بھی لگائے تو کچھ نے کہا کہ اس کی مثال ان کے خود کے سابق شوہر ہیں یعنی عمران خان۔
ایک شخص نے عمران خان کی توجہ ٹوئٹ کی جانب کراتے ہوئے کہا کہ کسی کو سطور کے درمیان میں پڑھنا چاہیے ۔
ایک خاتون نے کہا کہ اگر میں 70سال کی عمر سے پہلے ہی مر گئی تو کامیاب شادی کا معمہ کیسے حل ہو گا ۔
ڈاکٹر خلیق سولنگی نے کہا کہ طالبان خان کو عقلمندانہ طریقے سے یہ ٹوئٹ پڑھنی چاہیے ۔
ثنا نامی خاتون نے کہا کہ خان صاحب کی یاد ستا رہی ہے.