’’ مجھے بھی کہا گیا کہ اپنا نیا پاسپورٹ لینے کیلئے سعودی قونصل خانے آئیں اور۔ ۔ ۔‘‘ جمال خاشقجی کے قتل کے بعد مزید تین جلاوطن سعودی شہری میدان میں کود پڑے، سنگین ترین الزام لگا دیا
استنبول کے سعودی قونصل خانے میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تفصیلات منظرِ عام پر آنے کے بعد سعودی عرب کے 3 جلاوطن شہریوں نے حکومت پر دھوکے سے انہیں قابو کرنے کا الزام عائد کیا ہے , یہ تینوں شہری کینیڈا ، جارج ٹائون اور آسٹریلیا میں مقیم ہیں ۔
روزنامہ جنگ کے مطابق کینیڈا میں رہائش پذیر سعودی باشندے 27 برس کے عمر عبدالعزیز کاکہنا ہے کہ ایک برس قبل ان سے سعودی حکام نے رابطہ کیا تھا ، جنہوں نے ان سے کہا تھا کہ وہ اپنا نیا پاسپورٹ لینے کیلئے سعودی قونصل خانے آئیں ۔ عبدالعزیز کے مطابق ان کے 2 بھائی اور ایک دوست سعودی عرب میں زیر حراست تھے ، جس کی وجہ سے انہوں نے سعودی حکام کو قونصل خانے آنے سے منع کر دیا تھا ۔
ایک امریکی اخبار کے مطابق ان کو اس سعودی باشندے کی جانب سے سعودی حکام کے ساتھ بات چیت کی ایک طویل آڈیو ٹیپ موصول ہوئی ہے ۔