شاندار انداز سیاست : سب مان گئے : ’جمال خشوگی ‘ کے قتل پر عمران خان کا پوری دنیا کو دنگ کر ڈالنے والا مؤقف سامنے آگیا

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے قرضوں کی اشد ضرورت ہے، پاکستان ترکی میں قتل ہونے والے جما خشوگی کیس پر سخت رد عمل نہیں دے سکتا، امید کرتے ہیں کہ سعودری عرب کی جانب سے جمال خشوگی قتل کیس

میں ایسی وضاحت آئے گی کہ تمام لوگ مطمئن ہوجائیں گے، امریکہ ایران پر عائد پابندیوں کو ختم کرے ۔جی این این نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت سعودی قرضوں کی اشد ضرورت ہے لہٰذا پاکستان ترکی میں قتل ہونے والے سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل پر سخت رد علم نہیں دے سکتا، امید کرتے ہیں سعودی عرب کی جانب سے جلد ایسی وضاحت آئے گی کہ تمام لوگ مطمئن ہوجائیں گے ۔ انکا کہنا تھا کہ امریکا ایران پر عائد پابندیوں کو ختم کرے۔ جی این این سے گفتگو کرتے ہوئے معاشی تجزیہ کار شاہد

صدیقی کا کہنا تھا کہ جمال خشوگی کے قتل کے حوالے سے عمران خان یہ بھی کہہ سکتے تھے کہ جب تک بھاری تفصیلات سامنے نہیں آجاتیں ، یا سعودی حکام سے تفصیلات نہ ملنے تک جمال خشوگی کے قتل پر رد عمل نہیں دے سکتے۔ عمران خان کی امریکہ کے بارے میں بیان کے حوالے سے شاہد صدیقی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی بار خود متنازعہ بیانات دے چکے ہیں اور بعد میں وہ سعودی حکومت کو خود ہی کلیئر ب کر دیتے ہیں۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ سعودی

عرب کی اربوں ڈالرز کی امریکہ میں سرمایہ کاری ہے۔ اگر اس وقت سعودی امریکہ سے ناراض ہوجائیں تو سپر پاور بھی وی جھٹکا برداشت نہیں کر پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی فارن پالیسی میں کئی دفعہ ایسا ہوتا چلا آرہا ہے، پاکستان کو تو اس وقت سعودی عرب سے بہت کچھ چاہیئے ہے ، دنیا بھر میں ترسیلات سعودی عرب سے سب سے زیادہ پاکستان میں آتی ہیں لہٰذا پاکستان کو احتیاط تو برتنی پڑے گی لیکن اس کو ڈپلو میٹک طریقے سے ہینڈل کرنا پڑے گا ، پاکستان کو کسی بھی قسم کے منفی جواب دینے سے گریز کرنا چاہیئے اور ایسا جواب دینا چاہیئے کہ صرف سعودی ہی نہیں بلکہ پوری دنیا مطمئن ہو۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.