جنوبی کوریا نے پاکستان کا خزانہ بھرنے کا اعلان کردیا، کتنے کروڑ ڈالرقرض دیا جائیگا، معاہدے کی شاندار تفصیلات سامنے آگئی
جنوبی کوریا نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالرز کا قرضہ دنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان اس حوالے سے معاہدہ طے ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جنوبی کوریا سے 50 کروڑ ڈالر کا قرضہ لینے کے لیے پاکستان نے معاہدہ کر لیا۔ اس معاہدے کے تحت جنوبی کوریا پاکستان کو پچاس کروڑ ڈالر کا قرضہ دے گا۔جنوبی کوریا کے سفیر اور سیکریٹری اکنامک افیئرز نور احمد نے قرضے کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔معاہدے پر دستخت کی تقریب میں مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ موجود تھے۔
جنوبی کوریا نے یہ قرضہ پاکستان کو طویل مدتی اور آسان شرائط پر دیا ہے۔ جنوبی کوریا کی جانب سے دیے جانے ولے قرضے کی رقممواصلات، زراعت، صحت، آئی ٹی اور توانائی کے شعبوں پر خرچ کی جائے گی۔جنوبی کوریا نے پاکستان کے ریلوے کے محکمے میں سرمایہ کاری میں دل چسپی کا اظہار کیا ہے۔ جنوبی کوریا کے سفیر نے پاکستان میں سیاحت کے شعبے پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔ اس سے پہلے رواں سال کے دوران 17 جنوری کو وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی
زلفی بخاری نے جنوبی کوریا کے سفیر سے ملاقات کی تھی جس میں جنوبی کوریا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کے کوٹے میں اضافے پر بھی اتفاق کیا گیا تھا۔وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا تھا کہ 2018میں 700 پاکستانی کام کرنے کے لیے جنوبی کوریا گئے تھے لیکن اس سال اس تعداد کو بڑھانے پر کام کیا جا رہا ہےاور پاکستانیوں کے لیے بیرونِ ممالک میں کام کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں۔