جاپان میں زلزلہ، خاتون بھاگی بھاگی اپنے بیٹے کا حال پتہ کرنے اس کے کمرے میں گئی تو ایسا غیر اخلاقی ترین منظر کہ رنگ لال ہوگیا، یہ تو کبھی سوچ بھی نہ سکتی تھی کہ۔۔۔

گزشتہ دنوں جاپان میں شدید زلزلہ آیا۔ جب یہ قدرتی آفت آئی تو جاپانی شہر اوساکا میں ایک ماں دوڑ کر اپنے بیٹے کے کمرے کی طرف گئی تاکہ اس کا حال معلوم کر سکے لیکن جونہی وہ کمرے میں داخل ہوئی، ایسا منظر اس کی آنکھوں کے سامنے تھا کہ شرم سے وہ زمین میں گڑ گئی۔ دی مرر کی رپورٹ کے مطابق اس کے بیٹے کے کمرے کے فرش پر فحش تصاویر بکھری پڑی تھیں اور وہ انہیں تیزی کے ساتھ اکٹھا کر رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اس لڑکے نے کمرے کی ایک الماری میں فحش پوسٹرز اور تصاویر کا ایک بڑا ذخیرہ جمع کر رکھا تھا۔ شدید زلزلے کے باعث الماری گر گئی اور وہ تمام تصاویر فرش پر بکھر گئیں۔ ابھی وہ انہیں سمیٹ ہی رہا تھا کہ اوپر سے اس کی والدہ پہنچ گئی۔اس لڑکے نے بعد ازاں سماجی رابطے کی ویب

سائٹ ٹوئٹر پر اپنے کمرے کی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ تصاویر بکھری ہوئی ہوتی ہیں۔ ساتھ ہی اس نے لکھا کہ ”زلزلے کی وجہ سے میری ماں نے یہ سب کچھ دیکھ لیا ہے۔“

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.