تبدیلی کی برکات : جاپانی خاتون پاکستان میں رُکن اسمبلی منتخب ، نام اور تصاویر آپ کو حیران کر ڈالیں گی
پاکستان کے عام انتخابات 2018ء کے حوالے سے کئی ایسی خبریں سامنے آئیں جن سے پاکستان کا مثبت امیج پوری دنیا میں جاتا ہے۔ عام انتخابات 2018ء میں
جہاں کئی خواتین نے کامیابی حاصل کی وہیں منڈی بہاؤالدین سے ایک جاپانی خاتون نے بھی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 65 سے انتخابات میں تیسری مرتبہ کامیاب ہو کر ریکارڈ بنا لیا۔تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین کے حلقہ پی پی65 سے ایک جاپانی خاتون حمیدہ وحید تیسری مرتبہ رُکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئی ہیں۔ حمیدہ وحید جاپان میں پیدا ہوئیں، وہیں پر پروان چڑھیں ، جاپان میں انہیں سمیراحنا
کے نام سے پُکارا جاتا تھا۔ نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی حمیدہ وحید کا کہنا تھا کہ منڈی بہاؤالدین کے لوگوں نے اکیلی جاپانی لڑکی کو جو پیار اور عزت دی ہے وہ میں کبھی نہیں بھولوں گی۔جس طرح میرے والد کا یہاں ذاتی ووٹ تھا میرا بھی ذاتی ووٹ ہے ۔ میرا یہاں کوئی خونی رشتہ دار تو نہیں ہے لیکن یہاں کے لوگوں کی ایک اچھی بات یہ ہے کہ میرے والد کو فوت ہوئے ایک عرصہ بیت گیا لیکن لوگ ابھی تک میرا ساتھ دے رہے
ہیں اور اپنا ووٹ کا رشتہ نبھا رہے ہیں۔ حمیدہ وحید گذشتہ دور حکومت میں حقوق نسواں کی وزیر رہیں اور اپنے حلقے میں پونے پانچ ارب روپے کے کام بھی کروائے۔جاپانی خاتون حمیدہ سے متعلق حلقے کی عوام کا کہنا ہے کہ ہم حمیدہ وحید سے اس لئے محبت کرتے ہیں کیونکہ وہ عوام کے لئے اپنی جان سے زیادہ قربانی دینے کے لیے بھی تیار ہوتی ہیں، ہم نے حمیدہ کے علاوہ دُکھ سُکھ میں کسی اور
سیاستدان کو ہمارے علاقہ میں نہیں دیکھا۔ ہمیں یہ خاصیت صرف حمیدہ وحید میں ہی نظر آئی ہے کیونکہ وہ غریب عوام کے دُکھ سُکھ میں شامل ہوتی ہیں۔ محنت کرنے کے جاپانی فلسفے کو اپنائے سمیرا حنا پاکستان آکر حمیدہ وحید بنیں تو پھر پلٹ کر نہیں دیکھا ۔ حمیدہ وحید نے پی پی 65 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا اور 72374 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئیں، ان کی کامیابی پر ان کے حلقے کی عوام بھی بے حد خوش ہے۔
Comments are closed.