جرائم پر قابوپانے کے لیے پی ٹی آئی حکومت کا شاندار قدم ، عمران خان نےبڑی خوشخبری سنا دی
کراچی(ویب ڈیسک)کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی کے خلاف سریع الحرکت ’’ریڈ فورس‘‘ Raid Forceقائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور منشیات کے کاروبار میں اضافے کے بعد ان جرائم میں ملوث ملزمان کو پکڑنے کے لئےایک علیحدہ ریڈ فورس قائم کرنے کا
فیصلہ کیا گیا ہے،کراچی پولیس چیف امیر شیخ نے تمام ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کے ساتھ اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کے بعد فیصلہ کیا کہ شہر میں اسٹریٹ کرائم سے نمٹنے کے لئے ایک ایسی فورس بنائی جائے جو پروفیشنل طریقے سے چھاپے مارے اوراس دوران پیشہ وارانہ تربیت کو مد نظر رکھے،یہ فورس 100اہلکاروں پر مشتمل ہو گی اور کمانڈو ٹریننگ کے ساتھ مکمل پروفیشنل ہوگی، پولیس کا ہر ضلع یا زون اپنی ضرورت کے مطابق فورس کو طلب کر سکے گا،یہ فورس اسٹریٹ کرائم میں ملوث افراد
کے علاوہ ،گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والےملزمان سمیت منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر بھی چھاپے مارے گی۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس ریڈ کرنے کی جگہ کی ابتدائی معلومات اور ریکی کرے گی اور پھر ریڈ کرنے کے لئے ریڈ فورس کی خدمات حاصل کر ے گی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی پولیس اکثر ریڈز کے دوران ملزمان کو چھوڑ دیتی ہے کیونکہ علاقے کے منشیات فروشوں سمیت دیگر ملزمان سے اسکے مفادات وابستہ ہوتے ہیں تاہم ریڈ فورس چونکہ ان افراد کو نہیں جانتی ہو گی اس لئے اس بات کا امکان بھی نہیں ہو گا
کہ کسی ملزم کو کوئی فائدہ ہو اور وہ گرفتاری سے بچ جائے۔دوسری جانب بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ملزمان انور مجید اور عبدالغنی مجید کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ کراچی کی بینکنگ کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی جہاں ایف آئی اے نے ملزمان انورمجید اور عبد الغنی مجید کو عدالت میں پیش کیا۔عدالت نے ایف آئی اے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کیس کا تفتیشی افسر کہاں
ہے؟ جس پر ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ تفتیشی افسر اسلام آباد میں مصروف ہے جس کے باعث سیکنڈ تفتیشی افسر آیا ہے۔ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سے تفتیش ہوچکی ہے لہٰذا عدالتی ریمانڈ پر بھیجا جائے جس پر عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا منظور کرتے ہوئے انورمجید اور صاحبزادے عبد الغنی مجید کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔اس موقع پر ملزمان کے وکیل نے کہا کہ ملزمان کو جیل کے بجائے اسپتال منتقل کیا جائے تاہم بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس کی مزید سماعت4 ستمبر تک ملتوی کردی۔دوسری جانب قبل ازیں عدالت لائے جانے پر صحافیوں نے انور مجید سے سوال کیا کہ آپ کی شوگر ملوں پر چھاپا پڑا ہے؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ ایک شوگر مل پر چھاپا پڑا ہے۔(ذ،ک)