میں عمران خان کے ساتھ ہوں اور —– سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کا حیران کن بیان

بزرگ سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت ایک سہارے سے چل رہی ہے،کسی سیاسی جماعت نے عمران خان کی حکومت گرانے کی بات نہیں کی، اداروں کو چلانے کے لئے میری آواز عمران خان کے ساتھ ہے ٹیکنو کریٹس کے ساتھ نہیں، بار بار کہتا ہوں اداروں کو چلنے دیں ہمیں اب اپنی حدیں بنانا ہوں گی،ہمارا میڈیا اس وقت دباؤ میں ہے، عمران خان نے مجھے کہا زلفی بخاری کے والد اسلام آباد سے آپ کے الیکشن کا خرچہ اٹھائیں گے۔منگل کو جاوید

ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت ایک سہارے سے چل رہی ہے کسی سیاسی جماعت نے عمران خان کی حکومت گرانے کی بات نہیں کی۔ اداروں کو چلانے کے لئے عمران خان کے ساتھ ہوں میری آواز عمران خان کے ساتھ ہے ٹیکنو کریٹس کے ساتھ نہیں۔ بار بار کہتا ہوں اداروں کو چلنے دیں ہمیں اب اپنی حدیں بنانا ہوں گی۔ لوگوں کی زبانوں پر تالے نہ لگائے جائیں بولنے دیں۔ ہمارا میڈیا اس وقت دباؤ میں ہے عمران خان نے مجھے کہا زلفی

بخاری کے والد اسلام آباد سے آپ کے الیکشن کا خرچہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حدود سے تجاوز کریں گے تو ملکی بنیادیں کھوکھلی ہوجائیں گی۔ عمران خان نے اپنے قد سے بڑے وعدے کئے ہیں۔ حکومت چلنی چاہئے۔ عمران خان کے خلاف بھی سازشیں ہورہی ہیں عمران خان کو کہا تھا مانگے تانگے کی سیاست سے حکومت نہیں چلائی جاسکتی عمران خان کو کہا تھا مانگے تانگے کریں گے تو مشکل ہوگی۔ جاوید ہاشمی نے کہا بنی گالہ ایک نیشنل پارک ہے سب نے مفت میں بنی گالہ میں پلاٹ لئے ۔ نواز شریف کھڑے ہو کر لڑنے والوں میں سے ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.