”راحیل شریف نے مریم نواز سے کہا تھا کہ میں نے آپ کا ۔۔۔“ جاوید ہاشمی ایک مرتبہ پھر بول اٹھے ، ایسا دعویٰ کر دیا کہ سن کر سابق آرمی چیف بھی دنگ رہ جائیں گے

بزرگ سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ میں نے آٹھویں جماعت میں افواج پاکستان کے لئے خون پیش کیا تھا اور میں روایتی سیاستدان کی بجائے سنجیدہ سیاسی ورکر ہوں اس بات کا اندازہ اس طرح لگایا جا سکتا ہے کہ میں نے مسلم لیگ ن کو چھوڑنے سے پہلے اپنی سیٹ چھوڑی تھی، یہ کہا جاتا ہے کہ سابق آرمی چیف راحیل شریف نے مریم نواز سے کہا تھا کہ میں نے آپ کا نام نکال دیا ہے لیکن راحیل شریف مریم نواز کا نام نکالنے والا کون تھا۔

نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے جاویدہاشمی نے کہا کہ میں اس نیب پر ایمان نہیں رکھتا ہے بلکہ یہ ظلم ہے جو درست لیڈر شپ کونکالنے کا ایک طریقہ ہے میں نے اپنے سیاسی کیریئر میں ماریں کھائی ہیں لیکن کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ صادق امین کا ایک بہانہ تھا مقصد صرف نواز شریف کو نکالنے کا تھا۔ نواز شریف نے پرویز رشید کوبغیر کسی غلطی کے نکالا۔ انہوں

نے کہا کہ حکومت بالکل ٹھیک چل رہی تھی کہ اچانک سب کچھ شروع ہو گیا۔ یہ کہا جاتا ہے کہ سابق آرمی چیف راحیل شریف نے مریم نواز سے کہا تھا کہ میں نے آپ کا نام نکال دیا ہے لیکن راحیل شریف مریم نواز کا نام نکالنے والا کون تھا۔جاویدہاشمی نے کہا کہ نیب نے مشرف دور میں کبھی پانچ روپے کی کرپشن بھی نہیں پکڑی اس لئے کے وہ جرنیل تھے۔ انہوں نے کہا سپریم کورٹ نے ہمیشہ آئین کو توڑا آمر جو بھی ترمیم کرے اس کو جائز قرار دیا ،ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی لگائی۔انہوں نے کہا کہ افتخار چودھری نے پانچ سال میری ضمانت نہیں لی تھی کیونکہ ایک وردی والا حوالدار جا کر کہہ آتا تھا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.