اپنی کتاب گیم چینجر میں شاہد آفریدی کے انکشافات ۔۔۔۔۔ جاوید میانداد نے ایسا شاندار جواب دیا کہ بوم بوم کی بولتی بند ہو گئی

شاہد آفریدی کے اپنی کتاب میں لیجنڈ کھلاڑیوں پر الزمات کے بعد جاویدمیاں داد بھی میدان میں آ گئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جاوید میاں داد کا کہنا ہے کہ کتابوں میں ہمیشہ مصالحہ شامل کیا جاتا ہے۔شاہد آفریدی نے جو لکھنا تھا لکھ دیا۔مگر میں ان سارے

الزامات کا معاملہ میں خدا پر چھوڑتا ہوں کیا ایسا ممکن ہے کہ ایک کھلاڑی کو ٹیسٹ میچ کھلانے سے قبل نیٹ پریکٹس نہ کروائی جائے۔میں سب کو نیٹ پریکٹس کرواتا تھا اور اس بات کی گواہی صلاح الدین صلو بھی ہیں۔مجھے اللہ تعالی نے بہت عزت دی۔ اللہ تعالی کا بھی ایک ا نتظام اگر کوئی برا آدمی ہے تو اس کو بری

عزت ملتی ہے اور اگر وہ اچھا ہے تو اس کو اچھی عزت ملتی ہے۔آج پوری دنیا میں لوگ میری عزت کرتے ہیں۔لوگ مجھے عزت اس لیے دیتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ میں نے پاکستان کی خدمت کی۔میں پاکستان ٹیم کا کوچ تھا ہر آدمی میری مثال دے سکتا ہے۔میں نے ساری زندگی اللہ کو ذہن میں رکھ کر کام کیا،ایسے الزامات سے فرق نہیں پڑتا،یہ سارا حساب کتاب قیامت کے دن ہو گا اس دن ہر شخص کو پتہ لگے گا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.