انا للہ وانا الیہ راجعون: جاوید میانداد کے گھر سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی
سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم جاوید میاندار کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں،مرحومہ کچھ عرصے سے شدید علیل تھیں۔نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کی ہمشیرہ کراچی
میں انتقال کر گئیں،مرحومہ کچھ عرصے سے شدید علیل او رمقامی ہسپتال میں زیر علاج تھیں، مرحومہ کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا،سیاسی رہنماﺅں اور کرکٹ سے وابستہ شخصیات نے جاوید میاندار سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق نجی ٹی وی چینل پر پی ایس ایل ٹرانسمیشن کے دوران جاوید میانداد سے سوال کیا گیا کہ آپ جب بھی بات کرتے ہیں خان صاحب کی تعریفیں کر رہے ہوتے ہیں ۔ کہیں آپ کا ارادہ پی ٹی آئی جوائن کرنے کا تو نہیں ہے؟ جس پر جاوید میانداد نے کہا کہ پی ٹی آئی جوائن کرنے کا تو کوئی مسئلہ نہیں ہے، لیکن ابھی میرا کوئی ارادہ نہیں ہے۔انہوں نے
کہا کہ پی ٹی آئی میری اپنی پارٹی ہے میں جب چاہوں اس میں شمولیت اختیار کر سکتا ہوں۔ اور اگر میں تحریک انصاف میں جانا چاہوں تو اس میں کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیئے اور نہ ہی مجھے کوئی نہیں روک سکتا۔