ماں نے اپنی نوجوان بیٹی کو خاتون ٹیچر کے ساتھ ایسا غیر اخلاقی ترین کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑلیا کہ زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا اور پھر۔۔۔
بھارت میں ایک ماں نے اپنی نوجوان بیٹی کو خاتون ٹیچر کے ساتھ ایسا غیر اخلاقی ترین کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا کہ زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیااورپھر ان دونوں نے مل کر اس ماں کے ساتھ ایسا کام کر ڈالا کہ سن کر ہی آدمی دہل جائے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد میں پیش آیا ہے جہاں رشمی رانا نامی 21سالہ لڑکی اور اس
کی ٹیچر نشا گوتم دونوں ہم جنس پرست تھیں اور دونوں کے مابین کافی عرصے سے جنسی تعلق چلا آ رہا تھا۔ واقعے کے روز نشا گوتم اپنی شاگرد رشمی کے گھر آئی۔ وہ دونوں کمرے میں غیر اخلاقی حالت میں موجود تھیں کہ رشمی کی والدہ نے انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور لعنت ملامت کرنے لگی۔ اس پر دونوں مشتعل ہو گئیں اور اسے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق رشمی اور نشا نے خاتون کو لوہے کے راڈوں سے پیٹا جس سے اس کے سر میں شدید چوٹیں آئیں جن کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ چل بسی۔ رشمی کے والد ستیش کمار نے کیوی نگر پولیس سٹیشن میں اپنی بیٹی اور اس کی ٹیچر کے خلاف اپنی بیوی پشپا دیوی کے قتل کے الزام میں مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ واقعے کے بعد رشمی اور نشا مفرور ہو گئیں۔ کئی دن تک وہ روپوش رہیں
اور گزشتہ روز شہر چھوڑ کر جانے کے لیے اپنے خفیہ ٹھکانے سے نکلیں اور غازی آباد ریلوے سٹیشن پہنچیں جہاں سے پولیس نے انہیں گرفتار لیا۔ دوران تفتیش رشمی نے پولیس کو بتایا کہ ”میں اپنی ٹیچر کو نہیں چھوڑنا چاہتی تھی لیکن میری ماں بضد تھی کہ ہم تعلق ختم کر دیں۔ اس پر غصے میں آ کر میں نے اسے قتل کر دیا۔“