یہ نوجوان لڑکی کس معروف ترین شخصیت کی بیٹی ہے؟ جواب سن کر آپ کیلئے بھی یقین کرنا مشکل ہو جائے گا
بھارت کے انتہائی معروف کرکٹر سوروو گنگولی سے تو پوری دنیا ہی واقف ہے اور ان کے شاندار کریئر کے باعث انہیں بھارت میں دادا کہہ کر مخاطب کیا جاتا ہے ۔ عمومی طور پر بالی ووڈ ستاروں کے بچے فلموں میں ہی اپنی تقدیر آزماتے ہیں اور کھلاڑیوں کے بچے کھیلوں
میں ، لیجنڈ کھلاڑیوں اور بڑی ہستیوں کے بچوں کے بارے میں میڈیا اکثر ہی بے چین نظر آتا ہے ۔ تاہم یہاں پر ذکر سوررو گنگولی کی بیٹی کا کرنے جا رہے ہیں جو کہ اب بڑی ہو چکی ہیں اور کھلاڑی نے اپنی بیٹی کی انتہائی شاندار تصویر شیئر کرتے ہوئے ایسی بات کہہ دی ہے جو کہ ہر باپ کے دل کی آواز ہے ۔ سوروو گنگولی کی بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو چکی ہے ۔ بھارتی سابق کپتان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ میری بیٹی ثناء بہت زیادہ دیر پہلے پیدا نہیں ہوئی ، یہ اب بڑی ہو چکی ہے، اسے دیکھیں۔ بھارت کے معروف کھلاڑی گنگولی نے 1997 میں اپنی بپچن کی محبت دونا روئے کے ساتھ شادی کی اور ان کے گھر
2001 میں ایک خوبصورت بیٹی پیدا ہوئی جو کہ اب 17 برس کی ہو چکی ہے ۔ ۔سوروو گنگولی نے دونا روئے سے 1997 میں شادی کی ، انہوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ محبت کی شادی ہے جس کے بارے میں بھارتی میڈیا میں بتایا جاتاہے کہ دونا روئے دراصل سوروو گنگولی کی بچپن کی محبت ہیں ۔سوروو گنگولی نے 11 سال تک بھارتی ٹیم کے کپتان رہے اور انہوں نے اپنا آخری میچ پاکستان کیخلاف 2007 میں کھیلا تھا ۔بھارت میں سوروو گنگولی کو لوگ پیار سے ” دادا “ کہہ کر پکارتے ہیں جس کے معنی بڑے بھائی کے ہیں ۔
سوروو گنگولی اس وقت کرکٹ ایسو سی ایشین آف بنگال کے صدر تعینات ہیں جبکہ وہ انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیکنکل کمیٹی کے رکن بھی ہیں ۔سوروو گنگولی کے پاس ون ڈے کرکٹ میں دنیا کے 8 ویں سب سے زیادہ سکور بنانے والے کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل ہے اور ہو دنیا کی تاریخ میں تیسرے کھلاڑی تھے جنہوں نے سب 10 ہزار سکو ر مکمل کیے ۔ اس سے قبل یہ اعزاز سچن ٹنڈولکر اور انضمام الحق نے حاصل کیا تھا ۔ دوسری جانب یہاں پر یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بھارت میں شادیوں کا سیزن زورو شور سے جاری رہا جہاں دپیکا پڈکون نے بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ شادی کی اور اب وہ دنوں انتہائی خوبصورت ازدواجی زندگی
گزار ہے ہیں جبکہ دوسری جانب رنویر سنگھ کی فلم سمبا بھی جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے اور اس حوالے سے وہ کافی خوش بھی نظر آ رہے ہیں ۔ ان کے بعد پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جوناز کے ساتھ شادی کر لی ہے اور اپنی شادی پر انہوں نے خوب پیسہ خرچ کیا جبکہ شادی کی تقاریب بھارت کے شہر جودھ پور کے شاندار محل میں منعقد کی گئیں جس میں بھارت کی معروف شخصیات نے شرکت کی جبکہ بھارتی
وزیراعظم نریندر مودی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ اس کے بعد بھارت کی سب سے امیر ترین شخصیت مکیش امبانی نے اپنی بیٹی کی شادی کی جس پر انہوں نے
10 کروڑ ڈالر خرچ کر ڈالے جو کہ اب دنیا کی دوسری مہنگی ترین شادی بن گئی ہے جسے صدیوں تک یاد رکھا جائے گا جبکہ اس سے قبل اتنی مہنگی شادی برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا اور شہزادہ چارلز کی تھی جنہوں نے 11 لاکھ ڈالر خرچ کیے تھے اور یہ شادی تاحال پہلا نمبر برقرار رکھے ہوئے ۔