دوران پرواز نوجوان مسافر نے ائیرہوسٹس کو دبوچ لیا، جب جج نے اس حرکت کی وجہ پوچھی تو کیا جواب دیا؟ جان کر آپ کو یقین نہ آئے گا کہ۔۔۔
ہوائی جہاز میں کبھی کوئی اکا دکا مسافر ہنگامہ کرے تو عملہ کسی طریقے سے اسے قابو کر لیتا ہے لیکن اگر سارے مسافر ہی ہنگامے پر اتر آئیں تو بیچارہ عملہ کیا کرے۔ ایسی صورتحال کے نتیجے میں پھر وہی ہو سکتا ہے جو سکاٹ لینڈ سے جرمنی جانے والی ایزی جیٹ کی ایک پرواز میں ہوا۔
دی مرر کے مطابق اس پرواز میں 200 سے زائد ایسے نوجوان سوار تھے جو اپنے فٹ بال کلب کی ٹیم کی سپورٹ کے لئے جرمنی جا رہے تھے۔ رینجرز نامی سکاٹش کلب کی ٹیم کا میچ جرمن کلب آر بی لائپزگ سے تھا۔ دوران سفر نوجوان مسافروں نے خوب شراب پی اور پھر ایسا ہنگامہ برپا کیا کہ عملے کے لئے انہیں قابو کرنا مشکل ہو گیا۔ اس ہنگامے کے دوران ایک نوجوان تو ایسا وحشی ہوا کہ ایک ائیرہوسٹس کو دبوچ لیا، جسے عملے کے باقی ارکان نے بمشکل چھڑوایا۔
جرمن ائیرپورٹ پر طیارے کے اترتے ہی پولیس بلوا لی گئی اور اس نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا جس نے ائیرہوسٹس کو دبوچ کر اس کے ساتھ شرمناک حرکات کی تھیں۔یہ 28 سالہ ملزم ساؤنیس کلارک ہے، جسے عدالت میں پیش کیا گیا تو اپنے دفاع میں اُس نے حیران کن بات کہہ دی۔
جج نے جب استفسار کیا کہ اُس نے ائیرہوسٹس کو کیوں دبوچا تو ساؤنیس کا جواب تھا ”میں نے بہت زیادہ شراب پی رکھی تھی۔ مجھے تو کچھ ہوش ہی نہیں تھا۔ مجھے تو یہ بھی یاد نہیں کہ میں نے کسی ائیرہوسٹس کو کچھ کہا تھا۔“ ملزم کا یہ جواب اور ایسی غیر معمولی ڈھٹائی دیکھ کر عدالت میں ہر کوئی حیرت سے اس کا منہ دیکھنے لگا۔
اگرچہ ملزم نے ایک احمقانہ دلیل کے ذریعے خود کو بچانے کی کوشش کی ہے لیکن ائیرلائن کے وکیل کا کہنا تھا کہ وہ یقینی سزا سے بچ نہیں سکے گا۔ مقدم کی سماعت جاری ہے اور فیصلہ رواں ماہ کے آخر تک متوقع ہے۔