جہلم کے جلسہ میں بدنظمی او ربدانتظامی پر عمران کی شدید برہمی، فواد چودھری اور دیگر کی سرزنش
جہلم کے جلسہ میں بدنظمی اور بدانتظامی پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے فواد چودھری اور دیگر مقامی رہنماﺅں کی سرزنش کی کہ اس طرح کا جلسہ کس نے پلان کیا تھا جس میں نظم و ضبط کا فقدان ہے اس سے لوگوں پر کوئی اچھا تاثر نہیں پڑتا۔
واضح رہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز جہلم کے علاوہ نتھیا گلی، شاہدرہ اور لاہو رمیں بھی جلسوں سے خطاب کیا۔
باقی جلسوں میں انتظام ٹھیک تھا صرف جہلم کا جلسہ ایسا تھا جس میں بدنظمی موجو دہے۔ واضح رہے کہ پارٹی کے رہنما فواد چودھری جہلم سے الیکشن لڑرہے ہیں جو ان کا آبائی حلقہ ہے۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہےکہ جہلم میں ہونیوالے جلسے میں تعداد اس قدر کم تھی کہ سٹیج بھی نہ بھرسکا، کرسیاں خالی پڑی رہیں اور عمران خان نے بھی دوٹوک الفاظ میں اپنی گفتگو ختم کرتے ہوئے شرکاء سے کہاکہ تاریکی میں ہیلی کاپٹراڑان نہیں بھرسکتا، اس لیے وہ جلدی جارہے ہیں۔