جہلم میں عمران خان کے جلسے میں لوگ کیوں نہیں آئے؟ فواد چوہدری نے ایسی وجہ بتادی کہ سوشل میڈیا صارفین نے ان کی درگت بناڈالی

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جہلم میں کیا جانے والا جلسہ مکمل طور پر فلاپ ہوگیا جس کے باعث سوشل میڈیا پر پارٹی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کم لوگوں کو دیکھ کر جہاںعمران خان نے اپنا خطاب مختصر کردیا وہیں فواد چوہدری اپنے حلقے میں ناکام

جلسے پر وضاحتیں پیش کرتے نظر آئے اور کہا کہ ناگزیر وجہ سے راستہ تبدیل کیے جانے کی وجہ سے ہزاروں لوگ جلسہ گاہ میں نہیں پہنچ سکے۔لیکن سوشل میڈیا صارفین نے ترجمان پی ٹی آئی کی ایک نہیں سنی اور ان کی وہ درگت بنائی کہ انہوں نے سوچا بھی نہ ہوگا۔

News 1531978221 4950
ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کے حلقے میں بدھ کی سہہ پہر عمران خان نے جلسہ کیا لیکن جلسے کے شرکا کی تعداد انتہائی مایوس کن رہی جس کی وجہ سے عمران خان صفائیاں پیش کرتے رہے۔ اپنے خطاب کے دوران جہلم جلسے میں کم لوگ دیکھ کر عمران خان نے کہا ’ابھی لوگ جلسے میں آرہے ہیں، ہم جلدی آگئے کیونکہ بد قسمتی سے ہیلی کاپٹر مغرب کے بعد اڑ نہیں سکتا اس لیے جلدی بات کر رہا ہوں‘۔

فواد چوہدری نے ناکام جلسے کو بھی کامیاب قرار دیا اور اہلیان جہلم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا ” شکریہ جہلم۔۔اس شدید حبس میں آپ نے پاکستان کے مستقبل کے وزیر اعظم عمران خان کا جس طرح استقبال کیا اس کی مثال نہیں ملتی، میں ان ہزاروں دوستوں سے انتہائی معذرت خواہ ہوں جو آخری وقت میں ناگزیر وجہ سے راستہ تبدیل کئے جانے کی وجہ سے جلسہ گاہ نہیں پہنچ سکے“۔

فواد چوہدری کی انوکھی منطق پر سوشل میڈیا صارفین انتہائی بے رحمی کے ساتھ ان کی وہ درگت بنائی کہ الامان الحفیظ۔ عاطف توقیر نے لکھا کہ جہلم والوں کو بھی یہی شکایت ہوگی کہ پی ٹی آئی نے آخری وقت میں راستہ کیوں تبدیل کیا۔ انہوں نے فواد چوہدری کو تنبیہہ کی کہ جیسا راستہ تبدیل ہوا ویسے ہی آخری وقت میں لوگ رائے بھی تبدیل کرسکتے ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.