جمائمہ خان نے عاطف میاں کو ہٹانے کے فیصلے پر ایسی بات کہہ دی کہ وزیراعظم بھی دنگ رہ جائیں گے

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے عاطف میاں کو اقتصادی کونسل سے الگ کرنے کے فیصلے پر ان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ بھی میدان میں آ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ”ٹویٹر“پرعاطف میاں کااقتصادی مشاورتی کمیٹی سے نام واپس لینے کے حکومتی فیصلے پرپیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ناقابل دفاع اور مایوس کن ہے،نئی حکومت

پاکستان نے معروف ماہراقتصادیات کانام ان کے مذہبی عقیدے کی وجہ سے واپس لیا،بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح نے ایک احمدی کو وزیر خارجہ مقررکیاتھا۔

واضح رہے آج پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عاطف میاں سے استعفیٰ کا کہا جس کے حوالے سے انہوں نے رضا مندی کا اظہا رکردیا ہے جلد نئے اقتصادی مشیر کا اعلان کر دیا جائے گا۔

News 1536325185 3404
Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.