ٹھیک ہے میں تمہاری معافی قبول کرتی ہوں مگر یادرکھنا ۔۔۔۔۔ جمائما خان نےغنویٰ بھٹو کے لیے بڑا پیغام جاری کر دیا
لندن (ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی بہو غنویٰ بھٹو کی جمائما خان سے لڑائی کے بعد صلح ہو گئی ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر غنویٰ بھٹو نے جمائما کی اپنے بچوں کے ساتھ میکسکوں میں لی گئی تصویر کو اسرائیل کی تصویر قرا ر دیا تھا جس پر بحث کا آغاز ہوا
لیکن اپنی غلطی کا احساس ہوتے ہی غنوی بھٹو نے معافی مانگ لی ۔جمائما کے اس ٹوئٹ کے بعد غنویٰ بھٹو نے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ’وہ میکسیکو تھا، معافی چاہتی ہوں۔ کس طرح تصورات لوگوں کو باآسانی اندھا کردیتے ہیں اور ان میں ’میں‘ بھی شامل ہوں۔ لیکن پلیز مجھے شرم کے بارے میں لیکچر مت دیں۔‘پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی سربراہ غنویٰ بھٹوکے اس ٹوئٹ کے جواب میں جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’معافی قبول کرلی گئی ہے، شکریہ۔ انہوں نے مزید کہا مجھے معلوم ہے کہ آپ کے بچوں کو سیاسی وجوہات کی بنا پر غیر منصفانہ رویے کا سامنا ہے لیکن پھر بھی آپ نے معافی مانگی اس پر آپ کی تعریف کرتی ہوں۔جمائما نے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ ’اگلی بار ایسا کرنے سے پہلے دو بار سوچئے گا ضرور کیونکہ وہ پاکستان یا کہیں بھی سیاست کا حصہ نہیں ہیں۔جنکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی بہو غنویٰ بھٹو میں اس وقت ٹوئٹر پر لڑائی ہوگئی جب غنویٰ نے جمائمہ کی اپنے بچوں کے ساتھ میکسیکو میں لی گئی تصویر کو
اسرائیل کی تصویر قرار دیا۔کہانی مسلم لیگ ن کے ایک ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے شیئر کی گئی تصویر سے شروع ہوئی۔ اس تصویر میں جمائمہ اپنے بچوں قاسم اور سلیمان کے ساتھ نظر آرہی ہیں جبکہ ٹیریان وائٹ بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔ چاروں نے کھلے اور رنگ برنگے کپڑے پہن رکھے ہیں۔ لیگی سوشل میڈیا اکاﺅنٹ کی طرف سے اسے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں یہودی عبادت گاہ کے باہر لی گئی تصویر قرار دیا گیا اور لکھا گیا کہ ’ یہ یہودی عبادت گاہ کے باہر یہودی لباس میں کھڑے ہیں اور ان کا باپ پاکستان کو مدینہ جیسی ریاست بنانا چاہتا ہے‘۔اس پوسٹ پر منصور چوہان نامی صارف نے لکھا کہ دوسروں کو برا بھلا مت کہو، ہم اپنی ہی خواتین کے خلاف باتیں کر رہے ہیں جن کا اس سارے معاملے سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔غنویٰ بھٹو نے منصور چوہان کے کمنٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ’ عمران خان کی فیملی ایک ایسی ریاست اسرائیل کے دورے پر ہے جس کو پاکستان تسلیم نہیں کرتا ، کیا یہ پاکستان کیلئے کوئی معنی
نہیں رکھتا؟‘۔غنویٰ بھٹو کی جانب سے اس ٹویٹ پر جمائمہ خان بھی میدان میں آگئیں اور انہوں نے اس بات کو ان کے خاندان کیلئے خطرناک قرار دیا۔انہوں نے لکھا ’ یہ تصویر میکسیکو میں چھٹیوں کے دوران لی گئی تھی اور ہم لوگ مقامی لباس پونچوز پہنے ہوئے ہیں، اس قسم کی جہالت اور خوف بہت ہی خطرناک ہے ، برائے مہربانی یہ باتیں بند کریں‘۔جمائمہ گولڈ سمتھ نے ایک اور ٹویٹ میں غنویٰ بھٹو کے بارےے میں لکھا ’ یہ ٹویٹ جہالت سے بھرپور ہے اور اگر یہ خطرناک نہ ہوتا تو یہ بہت ہی مزاحیہ ہوتا، یہ تصویر چھٹیوں کے دوران اسرائیل میں نہیں میکسیکو میں لی گئی تھی اور ہم سب نے پونچوز پہن رکھے ہیں کوئی یہودیوں کا مذہبی لباس نہیں ، غنویٰ بھٹو کچھ شرم کرو‘۔جمائمہ کی جانب سے وضاحت اور غصے کے اظہار کے بعد غنویٰ بھٹو نے معافی مانگ لی اور لکھا ’ اوہ میرے خدایا ، جمائمہ یہ میکسیکو تھا؟ افواہیں بہت آسانی کے ساتھ لوگوں کو اندھا کردیتی ہیں حتیٰ کہ مجھے بھی، برائے مہربانی مجھے شرم کا لیکچر نہ دیں۔(ش،ز،خ)
Comments are closed.